Advertisement
پاکستان

بچے کی پیدائش کی پر ماں کو 6 ماہ کی چھٹی، باپ کو ایک ماہ کی پیڈ چھٹی کےبل کی منظور

قومی احتساب ترمیمی بل 2023 مشترکہ اجلاس سے منظور کرلیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 16th 2023, 5:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بچے کی پیدائش کی پر ماں کو 6 ماہ کی چھٹی، باپ کو ایک ماہ  کی پیڈ چھٹی کےبل کی منظور

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بل ایوان میں پیش کیا،سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے پیش کی گئی ترمیم مسترد کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مشترکہ اجلاس نے بچے کی پیدائش پر ماں اور والد کو چھٹی دینے کا بل بھی منظور کر لیا، سینیٹر قرۃ العین مری نے میٹرنٹی اینڈ پیرٹنٹی بل پیش کیا۔

بل منظور ہونے کے بعد بچے کی پیدائش پر والد 30 دن کی پیڈ چھٹی لے سکیں گے۔ میٹرینٹی بل کی منظوری کے بعد ماں کو پہلی پیدائش پر 6 ماہ، دوسری پر 4 جبکہ تیسری پر 3 ماہ کی چھٹی مل سکے گی۔

والد کو چھٹیاں سروس میں تین دفعہ میسر ہوں گی، قانون کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں نجی و سرکاری اداروں دونوں پر ہوگا۔

اس کے علاوہ نجی و سرکاری سکولوں میں پیرامیڈیکل سٹاف کی سہولت سے متعلق بل بھی منظور کر لیا گیا۔

Advertisement