تفریح
بالی ووڈ میں سادگی سے ہونیوالی شادی
اداکارہ نے اپنی شادی کے جوڑے پر صرف 3 ہزار روپے خرچ کیے
ممبئی: امریتا راؤ اور آر جے انمول نے پونے کے ایک مندر میں سادگی سے شادی کی اور یہی وجہ ہے کہ جوڑے کی یہ شادی عام بالی وڈ شادیوں سے بہت مختلف تھی۔
'ویواہ اور میں ہوں نا' جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ امریتا راؤ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں، ان کی سادگی، ان کی معصومیت اور ان کی خوبصورتی نے بہت سے لوگوں کو اپنا گرویدا بنایا۔
امریتا راؤ نے 2014 میں آر جے انمول سے شادی کی تھی اوردونوں ایک بچی کے والدین ہیں، حال ہی میں ایک نیوز پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے اپنی شادی کے اخراجات اور شادی کے لباس کے بارے میں کھل کر بات کی۔
اداکارہ امریتا راؤ نے انٹرویو میں بتایا کہ ہم نے اپنی شادی پر صرف ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ کیے، جن میں شادی کے ملبوسات، سفر اور دیگر تمام اخراجات شامل تھے۔سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے جوڑے پر صرف 3 ہزار روپے خرچ کیے۔
امریتا راؤ کے مطابق شادی سے پہلے ہی میں نے انمول سے کہا تھا کہ میں شادی کو سادہ رکھنا چاہتی ہوں، شادی پر کسی ڈیزائنر کا جوڑا نہیں بلکہ سادہ روایتی لباس پہننے کا انتخاب کیا جس کی قیمت صرف 3 ہزار روپے تھی جبکہ شادی کے مقام پر بھی صرف 11 ہزار روپے خرچ ہوئے۔
دنیا
لبنان اور اسرائیل کے تنازع کوختم کرنے کا وقت آ گیا ہے،ٹرمپ
نااہل قیادت نے امریکا کو تباہ کردیا، صدر منتخب ہوا تو امریکا میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا،ٹرمپ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدراور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مشی گن میں مقیم عرب امریکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے تنازعے کو ختم کیا جائے، ٹرمپ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ اور امریکا میں ایسے لوگ ہیں جو اپنا کام نہیں کر رہے۔
اپنے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نااہل قیادت نے امریکا کو تباہ کردیا، صدر منتخب ہوا تو امریکا میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم بھی جاری ہے، کملا کی انتخابی مہم کی ٹیم نےکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی دن ووٹ کاؤنٹ ہونے سے پہلے ہی اپنی جیت کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔
جبکہ امریکی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی کی انتخابات میں مسلم ووٹرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو ’’ہیرس-والز‘‘ کے ٹکٹ کو ایک عملی اور مفید انتخاب کے طور پر دیکھنا چاہیے۔
علاقائی
جیکب آباد:بس اور ٹرک کے درمیان ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی،پولیس
جیکب آباد میں مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں گرڈ اسٹیشن کے پاس پیش آیا جہاں مسافر بس ایک منی ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی۔
جرم
سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،12 خطرناک دہشتگرد گرفتار
پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں 140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا
پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں 140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف شہروں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان اورفیصل آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اورجھنگ کے اضلاع میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جس کے دوران بھکر اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کارروائی کرکے خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
علاقائی ایک دن پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات
-
تجارت ایک دن پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا