پاکستان
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا جناح ہاوس لاہورکا دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی،آرمی چیف نے مادر وطن پر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آرمی چیف کو 9 مئی(یوم سیاہ ) کے واقعات پر بریفنگ دی گئی،اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سا نحے میں ملوث منصوبہ سازوں ،اکسانے والوں کیخلاف قانونی عمل شروع ہو چکا ہے۔
قانونی عمل پاکستان آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت شروع ہو چکا ہے،دشمن جعلی خبروں ،پروپیگنڈے سے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان کی طاقت اس کے عوام ہیں ،عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنا ریاست کیخلاف اقدام ہے،ایسے اقدامات کسی صورت میں قابل برداشت نہیں۔
کسی بھی حالات میں ایسی کوششیں ناقابل برداشت اور ناقابل معا فی ہیں،قوم کی حمایت سے دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنائیں گے۔
علاو ہ ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سروسز اسپتال لاہور کا بھی دورہ کیا۔آرمی چیف نے 9مئی کو زخمی ہونے والے ڈی آئی جی کی خیریت دریافت کی۔
آرمی چیف کا قربان لائنز کا بھی دورہ،پولیس حکام سے ملاقات کی ،آرمی چیف نے شرپسندوں کیخلاف پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
اس موقع پرآرمی چیف نے قانون نافذکرنے والے اداروں کی استعدادار بڑھانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستان
سروسز چیفس کی مدمت ملازمت میں اضافہ ،پی ٹی آئی وفد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے
ملاقات میں پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی
پاکستان تحریک انصاف نے ججز کی تعداد اور سروسز چیفس کی مدت بڑھانے کے معاملے پر جے یو آئی ف سے رابطہ کرکے اہم ملاقات طے کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا۔
ملاقات میں پارلیمان سے منظور ہونے والی حالیہ ترامیم جس میں ججوں کی تعداد میں اضافہ اور مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافے اور آئندہ کے لا ئحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ اور سینٹ سے سروسز چیفس کی مدت ملازمت اور ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق منظور والی ترامیم پر قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کے دستخط ترمیمی بلز قانون بن چکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز منظور ہونے والی ترمیم میں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی ہے۔
موسم
فضائی آلودگی: آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سر فہرست
اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور شہر کے 11 گیارہ ہاٹ اسپاٹ مقامات پر گرین لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروع کردیاگیا
لاہور کی فضا بدستور آلودہ اور مضر صحت ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں باغوں کا شہر وں لاہور پہلے جبکہ بھارتی شہر دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔
لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 320 تک جا پہنچا ہے جبکہ مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 475 ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح عسکری 10 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 511 تک پہنچ گیا ہے جبکہ لاہور میں مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 515 ریکارڈ کیا گیا۔
اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور شہر کے 11 گیارہ ہاٹ اسپاٹ مقامات پر گرین لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروع کردیا، آج سے تمام نجی اور سرکاری پرائمری اسکولوں کو بھی ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا، چھٹیاں بڑھیں گی یا ختم ہوں گی اس حوالے سے اگلا فیصلہ 9 نومبر کو ہوگا۔
جبکہ لاہور میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق پابندی کا اطلاق 8 نومبر سے 31 جنوری 2025 تک ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ/ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔
پاکستان
26 ویں آئینی ترمیم : دو سنئیر ز ججوں کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط
جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے چیف جسٹس سے اسی ہفتے 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ کر دیا
26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کے لیے سپریم کورٹ کے دو سنئیر ز ججوں نے چیف جسٹس کو خط لکھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے دو سنئیر ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھا ہے، اپنے خط میں دونوں ججوں نے چیف جسٹس سے 26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس بلانے کا کہا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 2 ججز نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گی اور 2 رکنی ججز کمیٹی کا فیصلہ اب بھی برقرار ہے۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ دونوں سینیئر ججز نے 31 اکتوبر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم چیف جسٹس کے اجلاس نہ بلانے پر سیکشن 2 کے تحت ہم ججز نے خود اجلاس بلایا اور 31 اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا۔
دونوں سینئر ججز کے خط میں کہا گیا ہے کہ 31 اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا مگر کمیٹی فیصلے کے باوجود کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی۔
دونوں ججز نے 31 اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی