Advertisement
تجارت

 پاکستان کی جولائی 2022 سے اپریل 2023  تک 15.4 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ ہوچکی ہے:وزارت اقتصادی امور

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 21st 2023, 2:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
 پاکستان کی جولائی 2022 سے اپریل 2023  تک 15.4 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ ہوچکی ہے:وزارت اقتصادی امور

وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس میں دوست ممالک کے 6 ارب ڈالر قرض کی ری فنانسنگ بھی شامل ہے،  قرض کی ری فنانسنگ میں چین، سعودی عرب سے 3 ،3 ارب ڈالرشامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 1.3 ارب ڈالر کے چینی قرض کی ری فنانسنگ بھی اس میں شامل ہے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے 23-2022 کےدوران قرضوں کی دوبارہ ادائیگی کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے مالیاتی انتظامات کیے، حکومت زرمبادلہ کے ذخائرکی سطح میں بہتری کی توقع کر رہی ہے۔

Advertisement