قانون اور عدالتیں پہلے سے موجود ہیں، اسی میں مقدمات چلائے جائیں گے،وفاقی وزیر دفاع


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئی فوجی عدالتیں نہیں بنا رہے، قانون اور عدالتیں پہلے سے موجود ہیں، اسی میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہو گا۔
وزیر دفاع نے چونڈہ یادگار شہدا پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا غرور ہیں، اس ملک کی خاطر ہماری جان و مال سب قربان ہے، 9 مئی کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی اور اس کے رہنما ادارے کو ٹارگٹ کر رہے ہیں اور اس میں وہ دوسرے ممالک کو بھی شامل کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی افواج سے محبت کرتے ہیں، باقاعدہ منصوبے کے تحت ایک تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی، بہادر افواج 2 دہائیوں سے وطن عزیز کے دفاع میں برسر پیکار ہیں، برف پوش پہاڑوں، سیاچن گلیشئیر سے لے کر فاٹا، افغانستان کی سرحدوں تک حفاظت کر رہے ہیں، رینجرز ، پولیس اور افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث افراد کے ٹرائل کے لیے کوئی نئی فوجی عدالت قائم نہیں کی جارہی کیوں کہ قانون پہلے سے موجود ہے اور عدالتیں بھی موجود ہیں جو کہ گزشتہ 75 برس سے کام کررہی ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کسی کے بنیادی حقوق سلب نہیں کریں گے صرف ان افراد کا شناخت کے بعد ٹرائل کیا جائے گا جو حملے کے وقت ویڈیوز میں نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نومٸی کو واشگاف الفاظ میں ایک شخص نے پیغام دیا کہ میرے پاس اگر اقتدار نہیں تو میں وہاں پر حملہ کروں گا جہاں دشمن کرتا ہے، شہدا کی یادگاروں سمیت فوجی تنصیبات کی توہین کی گٸی ، پاکستان کا تحفظ ہماری ریڈ لاٸن ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس مٹی اور پاکستان کے ساتھ محبت پر کوٸی سمجھوتہ نہیں کریں گے، آج بھی افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے سمیت دیگر کٸی علاقے دہشت گردی کا شکار ہیں اور اس کے جواب میں ہماری فوج دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ کر ہماری حفاظت میں مصروف ہیں

پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیرمملکت خارجہ امورایک روزہ دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے
- 2 hours ago

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور
- 3 hours ago

پاکستان بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتا ہے ، دفتر خارجہ
- 4 hours ago

پاکستان جوابی کارروائی میں بھارت کے عوام کو نشانہ نہیں بنائے گا : خواجہ آصف
- 4 hours ago

پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے،فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا
- 2 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟
- 3 hours ago

پاک فوج نے بہادری اور مفاہمت سے ملکی سلامتی کا دفاع کیا ، مولانا فضل الرحمٰن
- 4 hours ago

پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری
- 3 hours ago

پاکستانی ہیکرزنے آپریشن سالارکے تحت کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی
- an hour ago

پاکستانی فورسز نے مزیددرجنوں اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرائے، مجموعی تعداد 77 ہوگئی
- 3 hours ago

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث
- 3 hours ago
ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد ، تھانہ جلالپورشریف کی نئی بلڈنگ کا دورہ
- 3 hours ago