کھیل
پی سی بی کانئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان
پی سی بی نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا جو قومی سینئر، انڈر 19 اور شاہینز ٹیموں کا انتخاب کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون الرشید ہوں گے جب کہ حسن چیمہ سلیکشن کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔
سلیکشن کمیٹی پاکستان کی قومی ٹیم، انڈر 19 اور شاہینز ٹیموں کا انتخاب کرے گی۔
کمیٹی کا پہلا ٹاسک کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔ اس کیمپ کا انعقاد آئندہ ماہ لاہور میں ہوگا۔
علاقائی
سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوان اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے
پولیس اہلکاروں کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی بھیجے گئے ہیں جب کہ سندھ پولیس کے ایک ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں
کراچی: سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوانوں کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچادیا گیا۔
گذشتہ رات 12 بج کر 10 منٹ پر اسپیشل ٹرین کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد روانہ کیا گیا تھا۔
اسپیشل ٹرین 16 کوچز پر مشتمل تھی جس میں میں 2 اے سی اسٹینڈرڈ، 1 بزنس کلاس، 1 اے سی پارلر اور 11 اکانومی کلاس شامل تھیں۔
پولیس اہلکاروں کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی بھیجے گئے ہیں جب کہ سندھ پولیس کے ایک ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کا یونیفارم اور بھاری تعداد میں اسلحہ و شیل کچھ روز وبل ہی بھیج دیے گئے تھے۔
پاکستان
اسلام آباد : سول کپڑوں میں ملبوس خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار گرفتار
ذرائع کا کہنا کے کہ ان پانچ پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں
ذرائع کے مطابق ڈی چوک سے سول کپڑوں میں ملبوس خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار جو بلوائیوں کے ساتھ ملکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں شامل تھے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق یہ پولیس اہلکار ٹیر گیس، غلیلوں، اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے، اس کے علاوہ کے پی کے پولیس کے 5اور حاضر سروس اہلکار جن میں سے دو کا تعلق کے پی کے سی ٹی ڈی اور 3کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے، کو اٹک کے نزدیک پولیس کی گاڑیوں میں سول کپڑوں میں واپس فرار ہوتے ہُوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا کے کہ ان پانچ پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں۔
پاکستان
پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں
اسلام آباد : پاک فوج 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کے جان و مال کو شرپسندوں سے تحفظ فراہم کرنا بھی ہے، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اِس سلسلے میں پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقے میں گشت جاری ہے، کسی بھی شرپسند کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں، آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلانے کے فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج : پولیس احتجاج ناکام بنانے میں متحرک ، داخلی خارجی راستے بند
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
قومی سلامتی کےلئے دشمن کے خلاف جوہری ہتھیار کا استعمال کریں گے، شمالی کوریا
-
پاکستان ایک دن پہلے
شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے
-
پاکستان ایک دن پہلے
ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور
-
تجارت 2 دن پہلے
معاشی تجاویز پر عمل کرکے پاکستان آئی ایم ایف پروگرام سے نکل سکتا ہے، مشن چیف
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ