جی این این سوشل

صحت

یو اے ای میں کینسر کے مریضوں کے اعضا کی پیوند کاری بارے کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں آنکولوجی، کینسر اور اعضا کی پیوند کاری کے شعبوں کے ماہرین کو دعوت دی گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یو اے ای  میں کینسر کے مریضوں کے اعضا کی پیوند کاری بارے کانفرنس کا انعقاد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں کینسر کے مریضوں کے اعضا کی پیوند کاری بارے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں 1500 طبی ماہرین نے شرکت کی۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کینسر کے مریضوں کے اعضا کی پیوند کاری کے حوالے سے خطے کی پہلی طبی تقریب کی میزبانی کی گئی.

یواے ای کے رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک، ایمریٹس آنکولوجی سوسائٹی (ای او ایس) اور ہیوسٹن میتھوڈسٹ گلوبل ہیلتھ سروسز کے تعاون سے ابوظہبی میں منعقد ہونے والی کانفرنس کی میزبانی کی۔ ۔کانفرنس میں آنکولوجی، کینسر اور اعضا کی پیوند کاری کے شعبوں کے ماہرین کو متحدہ عرب امارات، مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر سے امارات کے دارالحکومت میں آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نہیان نے کہا کہ اپنی نوعیت کی یہ منفرد طبی کانفرنس مشرق وسطیٰ میں پہلی بار منعقد ہو رہی ہے، اس کا مقصد کینسر کی روک تھام، معائنے، تشخیص اور علاج میں سرکردہ علاقائی اور بین الاقوامی ماہرین کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ اس مرض کے کامیاب علاج کو درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کی جا سکے اور ایسے اقدامات کئے جا سکیں جو صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنائیں۔

کانفرنس میں امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے شرکا نے طبی تجربات اور جدید ترین طریقہ علاج کی ایجادات بارے وضاحت کی۔

پاکستان

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

اسحاق ڈار پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیراعظم  محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا بیجنگ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل ایمبیسڈر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا۔

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے جس میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم چینی رہنمائوں اور اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری اداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں یو این سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت، تحقیقات کا مطالبہ

اطلاعات کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی اقوام متحدہ کی گاڑی رفاح کے یورپی ہسپتال کی جانب جا رہی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں یو این سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ میں ادارے کی گاڑی پر حملے اور عملے کے رکن کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی اقوام متحدہ کی گاڑی رفاح کے یورپی ہسپتال کی جانب جا رہی تھی۔ سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق سکیورٹی کے شعبے سے تھا۔یہ غزہ کی جنگ میں اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کے علاوہ اس کے عملے کے رکن کی پہلی ہلاکت ہے۔

 نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فرحان حق کے مطابق سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں ناصرف شہریوں بلکہ امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ہلاک ہو رہی ہے۔ مزید انسانی نقصان سے بچنے اور لوگوں کی تکالیف میں کمی لانے کے لیے فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔  

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) نے بتایا ہے کہ سوموار کو اس کا ایک اور کارکن اسرائیل کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔ اس کارکن کی عمر 53 برس تھی اور وہ رفاح سے نقل مکانی کے بعد وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیل کے حملے کا نشانہ بنا۔

اس واقعے کے بعد سات ماہ کے دوران غزہ میں ہلاک ہونے والے اس کے عملے کے ارکان کی مجموعی تعداد 189 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مصر کا بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمے میں فریق بننے کا فیصلہ

آئی سی جے میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے نسل کشی کے مقدمے کی حمایت کے لیے باضابطہ فریق بننے کی تیاری کر رہے ہیں، مصری وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مصر کا بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل  کے خلاف مقدمے میں  فریق بننے کا فیصلہ

جنوبی افریقہ کی جانب سے بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں فلسطینی نسل کشی کے خلاف مقدمے میں مصر بھی فریق بن گیا

مصر نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ کے تناظر میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے نسل کشی کے مقدمے کی حمایت کے لیے باضابطہ فریق بننے کی تیاری کر رہا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارتِ خارجہ نےکہا ہے کہ یہ اقدام غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کی بڑھتی ہوئی شدت اور دائرہ کار کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ منظم اسرائیلی طریقوں اور حملوں کے درمیان کیا گیا جنہوں نے لوگوں کو بالآخر نقلِ مکانی اور اپنی زمین چھوڑنے پر مجبور کیا ہے جس سے ایک بے مثال انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔

مصر کی جانب سے یہ اعلان اس بات کے بعد کیا گیا جب اسرائیل نے گزشتہ ہفتے مصر کی سرحد سے متصل رفح کے مشرقی علاقوں میں داخل ہو کر بین الاقوامی مخالفت کی نفی کی اور قریبی گزرگاہ پر قبضہ کر لیا جو محصور فلسطینی علاقے میں امداد کی ترسیل کے لیے اہم راستہ ہے۔

مصر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ضرورت مندوں تک امداد پہنچے اور یہ کہ اسرائیلی افواج فلسطینی عوام کے خلاف کسی قسم کی خلاف ورزی کا ارتکاب نہیں کر رہیں۔

مصر نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور بااثر ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کروانے اور رفح میں فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ترکیہ اور کولمبیا نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے میں شامل ہونے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی تھی۔

جنوبی افریقہ نے جنوری میں عالمی عدالت سے یہ اعلان کرنے کو کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا تھا اور وہ اسرائیل کو پٹی میں اپنی فوجی مہم روکنے کا حکم دے۔

آئی سی جے جسے عالمی عدالت بھی کہا جاتا ہے، نے اس کے بجائے اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ ایسی کارروائیوں سے باز رہے جو نسل کشی کے کنونشن کے تحت آ سکتی ہوں اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی افواج غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی کوئی کارروائی نہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll