جی این این سوشل

پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1115.40 فٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار 600کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 41 ہزار 600 کیوسک، اخراج 41 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 500کیوسک اور اخراج 46 ہزار500کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد20 ہزار 800کیوسک اور اخراج 11 ہزار500 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1425.41 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.409 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1115.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.680 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

 

پاکستان

ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا، احسن اقبال

9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے، وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا، احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا۔ 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایسا کام کیا جس کی جرات دہشتگرد میں بھی نہیں اور ایسے لوگوں سے مذاکرات کرنا ممکن نہیں


انہوںنے کہا کہ اداروں اور قوم سے معافی مانگنے کے بعد پی ٹی آئی کے لیے کہیں جگہ بنے گی۔عمران خان نے ایک خوشحال پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا اور اب وہ دوسروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں فائیو سٹار ہوٹل جیسی زندگی گزار رہے ہیں اور پھر بھی چیخیں مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان این آر او چاہتے ہیں اور اس کے لیے امریکی کانگریس کے پاؤں پکڑ رہے ہیں لیکن انہیں یہ کبھی نہیں ملے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اس وقت غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا کر رہا ہے اور دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی کے بحران سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے جس کی ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف پر عائد ہوتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں اور ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے اور مؤثر بلدیاتی نظام کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

فلسطین کی مقبوضہ مغربی پٹی کے شہر جنین میں صہیونی فوجی دستوں نے بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر جنینپر اسرائیلی فوج کا محاصرہ رات بھرجاری رہا، اسرائیلی فوجی دستوں نے بلڈوزروں کی مدد سےجنین پردھاوا بھی بولا۔اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے علاقے جبریات میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیئے  اور قابض فوجی مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ کے اطراف تعینات ہے۔

دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس کی جانب سے بتایا گیا کہ جبالیہ اور خان یونس میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غزہ میں اتوار سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کو بھی شدید تحفظات ہیں کیونکہ اسرائیلی فوجیوں کے بین الاقوامی اداروں کے کارکنوں پر حملوں کے باعث غذائی اجناس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 40 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مریم اورنگزیب نے بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں

مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے عوام کا ساتھ دے کر ثابت کیا کہ دل میں احساس ہو تو عمل میں اس کی جھلک ضرور نظر آتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم اورنگزیب نے بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں

لاہور:-سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں -

201 سے 500 یونٹ تک بجلی صارفین کو بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف پہنچنا شروع ہوگیاہے -جاری کردہ تفصیلات کے مطابق لاہور،ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کی پانچ بجلی کمپنیوں کے 35 لاکھ 16 ہزار 877 صارفین کو ریلیف دیاگیا-لاہور الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 8 لاکھ 40 ہزار صارفین کو ریلیف دیا گیا-

ملتان الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 6 لاکھ 53 ہزار 883 صارفین کو ریلیف ملا -فیصل آباد الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 5 لاکھ 6 ہزار 139 صارفین کو ریلیف ملا-گوجرانوالہ الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 31 ہزار 305 صارفین کو ریلیف ملا -اسلام آباد الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 85 ہزار 550 صارفین کو ریلیف ملا -بجلی بلوں میں خصوصی ریلیف کی رقم بھی شائع کر دی گئی ہے -سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کا ریلیف دیا - وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کا ناممکن کام ممکن کردکھایا ہے -

انہو ں نے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے عوام کا ساتھ دے کر ثابت کیا کہ دل میں احساس ہو تو عمل میں اس کی جھلک ضرور نظر آتی ہے -عوام کو مزید ریلیف دیں گے، ہر ناممکن کو ممکن کر دکھانا، ہمیشہ وعدہ نبھانا ہی نوازشریف کی روایت ہے -نواز شریف کے دور کی سستی روٹی، بجلی کو عمران خان نے مہنگا کیا، ہم پھر اسے واپس سستا کر رہے ہیں -مہنگائی پر قوم کا مجرم عمران خان ہے جو مہنگائی واپس لایا -مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف نے آئی ایم کو خدا حافظ کہا، آئی ایم ایف کی پاکستان کو دوبارہ ضرورت عمران خان کی معاشی تباہی کی وجہ سے پڑی-وزیراعلی مریم نوازشریف عوام کو ریلیف دینے کی خدمت کی ایک نئی تاریخ بنا رہی ہیں -

عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا، بہترین خدمت کا نظام لانا اور صوبے کو دنیا میں ترقی کی مثال بنانا، مریم نوازشریف کا مشن ہے- سینئر منسٹر نے بتایا کہ پانچوں کمپنیوں کی جانب سے ریلیف والے بلوں کی پرنٹنگ اور ترسیل کا عمل تیزی سے جاری ہے -اِن شاء اللہ شمسی توانائی کے ذریعے عوام کو مستقل ریلیف دینے کا اگلا مرحلہ جلد شروع کریں گے -صفر سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کریں گے -201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بلاسود سولر سسٹم آسان اقساط پر ملے گا -

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے ہمراہ 16 اگست کو پنجاب کے عوام کے لئے بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیاتھا- پنجاب کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے 46 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے-

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll