Advertisement
تفریح

لیجنڈ فنکارمعین اختر کو بچھڑے 10 برس بیت گئے

لاہور : لیجنڈ ری اداکار ، کامیڈین،فنکار اور میزبان معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے ، ان کی اداکاری آج بھی مرجھائے ہوئے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Apr 23rd 2021, 12:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

ہردل  عزیز اوربے مثال فنکار معین اختر 24 دسمبر 1950کو کراچی میں پیدا ہوئے اور صرف 13 برس کی عمر میں ہی سٹیج پرادکاری کے جوہر دکھانا شروع کیے۔16 سال کی عمر میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی نقل اتار کر ٹیلی ویژن پر اداکاری کا آغاز کیا ۔انہوں نے ریڈیو ، ٹی وی ، اسٹیج اور فلم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ اداکاری کے علاوہ  پوری دنیا میں  ان کی میزبانی کے انداز کو سراہا جاتا ہے  ۔ کامیڈی کی دنیا میں معین اختر کا کوئی ثانی نہیں تھا جب وہ کامیڈی کرتے تو مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھتے تھے اور ان کی کامیڈی  لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتی تھی۔

 معین اختر کا خاندان قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے کراچی میں قیام پذیر ہوا۔انہوں نے اپنی تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی اور دوران تعلیم معین اختر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

معین اختر نے اسکرین پر سنجیدہ اداکاری  کرکے کئی بار ناظرین کو اشکبار بھی کیا ۔ انہوں نے مشہور زمانہ "روزی" کے کردار میں خود کو ایسا ڈالا کہ سب ہی لوگ انہیں " روزی "سمجھتے تھے ۔لیجنڈری اداکار معین اختر کے یاد گار ڈراموں اور اسٹیج شوزمیں آنگن ٹیڑھا،روزی، سچ مچ، نوکر کے آگے چاکراور اسٹوڈیو پونے تین،  بندر روڈ سے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی ، یس سر نو سر اورعید ٹرین شامل ہیں، ڈرامہ روزی میں ان کاکردارشاید کبھی نہ بھلایا جاسکے۔

حکومت پاکستان نے معین اختر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں "تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔ معین اختر  کو کراچی میں22 اپریل  2011 کو  دل کا دورہ پڑا جوان کے لئےجان لیوا ثابت ہوا اور مزاح کا یہ سنہری باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا۔

Advertisement
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • 2 دن قبل
آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  • 2 دن قبل
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

  • 2 دن قبل
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • ایک دن قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • ایک دن قبل
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • 2 دن قبل
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 2 دن قبل
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement