جی این این سوشل

پاکستان

لوگ اس طرح پارٹی بدل رہے ہیں جیسے بلو کے گھر جارہے ہیں: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگ اس طرح پارٹی بدل رہے ہیں جیسے بلو کے گھر جارہے ہیں، یہ جس پارٹی میں جائیں گے وہ پارٹی بھی ڈوب جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لوگ اس طرح پارٹی بدل رہے ہیں جیسے بلو کے گھر جارہے ہیں: شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف  چھوڑنے میں میراتھن لگی ہے اور بزدل عدت بھی پوری نہیں کررہے۔

ہردور میں ضرورت مندوں اور مفادپرستوں کی پارٹی بنائی جاتی ہے، قومی اسمبلی میں بِکنے اور بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حقیقی سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں کو رہا کریں۔ 

انہوں نے کہا ملک بھر میں تحریک انصاف کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ، ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اس طرح کی انتقامی کارروائیوں کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

جرم

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 13 ہزار 135 کارروائیاں کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف  13  ہزار  135 کارروائیاں کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ چینی انجینئرز کے قتل کا منصوبہ ہمسایہ ملک افغانستان میں بنایا گیا تھا۔

انہوں نے آج(منگل) راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چار دیگر مرکزی ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے ، انہو ں نے کہا کہ تمام چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت پر کسی کوبھی ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ،  انہوں نے کہا کہ چینی انجینئرز پر حملے کا مقصد پاک چین دوستی کوسبوتاژ کرنا اور سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا تھا ، احمد شریف چودھری نے دہشت گرد گروہوں کو مکمل طور پر ختم کرنے اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف خفیہ اطلاعات پر مبنی تیرہ ہزار ایک سو پینتیس کارروائیاں کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

رفاہ : تین اسرائیلی حملوں میں بارہ فلسطینی شہید

غزہ اور مصر کے درمیان رفاہ سرحدی گزرگاہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے بند کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رفاہ :   تین  اسرائیلی  حملوں میں بارہ فلسطینی شہید

رفاہ میں اسرائیل کے تین حملوں میں بارہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ 

ادھرغزہ اور مصر کے درمیان رفاہ سرحدی گزرگاہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا ہے ، اس بات کی تصدیق غزہ کے سرحدی حکام کے ترجمان نے کی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس راستے کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل بھی روک دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق خبروں کی تردید

عمران خان نے جیل حکام سے کہا کہ وہ مجھ سے تنہائی میں ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کریں جسے جیل حکام نے انکار کر دیا ، شیر افضل مروت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق خبروں کی تردید

شیر افضل مروت کی بانی چیئرمین کی ملاقات سے انکار کی خبروں کی تردید

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے ملاقات سے انکار کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جیل حکام سے کہا کہ وہ مجھ سے تنہائی میں ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کریں جسے جیل حکام نے انکار کر دیا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے ملنے سے انکار نہیں کیا، اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کر سکتے ہیں وہ یہ ہیں کہ خان نے جیل حکام سے کہا کہ وہ مجھ سے تنہائی میں ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کریں جسے جیل حکام نے انکار کر دیا

انہوں نے کہا کہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق انہوں نے منگل کو چھ افراد کو ایک ساتھ ملاقات کا موقع دیا۔ پھر، بانی چیئرمین نے یہ بتانے کو کہا کہ میں مقدمے کی سماعت کے دوران کل ان سے مل سکتا ہوں۔ انشاءاللہ کل ان سے ملوں گا۔

واضح رہے کہ اپنے گزشتہ روز کے ٹویٹ میں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پی اے سی چیئرمین شپ کےلے اب تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll