جی این این سوشل

دنیا

اردن کے ولی عہد کی سعودی ماہر تعمیرات سے شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں

اردن کے ولی عہد حسین اور راجوا السیف کی شادی یکم جون کو شاہی محل میں ہوگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اردن کے ولی عہد کی سعودی ماہر تعمیرات سے شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم کی 28 سالہ سعودی ماہر تعمیرات رجوا خالد بن موسیٰ بن سیف بن عبدالعزیز السیف سے شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اردنی ولی عہد کی شادی کی تقریبات کا آغاز ایک تقریب اور ملکہ رانیہ کی جانب سے دی گئی شاندار ڈنر پارٹی سے ہوا۔

تقریب میں شاہی خاندان کے علاوہ دلہن کے خاندان کے افراد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مہندی کی تقریب اور عشائیے میں معروف گلوکاروں اور میوزیکل گروپس کی پرفارمنس کے علاوہ روایتی اردنی اور سعودی گانے بھی گائے گئے۔

تقریب میں ولی عہد کی منگیتر نے سعودی برانڈ کا مہنگا ترین لباس زیب تن کیا۔

اردن کے ولی عہد حسین اور راجوا السیف کی شادی یکم جون کو شاہی محل میں ہوگی۔

پاکستان

بھارت کو کشمیریوں سمیت اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے،مشعال ملک

بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، معاون خصوصی برائے انسانی حقوق

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

بھارت کو کشمیریوں سمیت اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے،مشعال ملک

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے،کشمیری قوم ہمیشہ سے سول سوسائٹی کی جانب سے آواز بلند کرنے کا تقاضا کرتی رہی،بھارت کو کشمیریوں سمیت اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے،عالمی دنیا نے بھارتی مظالم پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب سکھ برادری کے شانہ بشانہ ہیں، دہشت گردی پوری دنیا میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے، ہندوستان کی دہشت گردی پوری دنیا کے سامنے ہے۔۔انہوں نےکہا کہ ہندوستان کی دہشت گردی پوری دنیا کےسامنے ہے،

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت پاکستان اور دیگر ممالک میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے جس میں پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔ بھارتی مظالم کے خلاف سب کو مل کر بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرنا ہو گی۔بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے،کشمیری قوم ہمیشہ سے سول سوسائٹی کی جانب سے آواز بلند کرنے کا کہتی رہی،بھارت کو کشمیریوں سمیت اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے،عالمی دنیا نے بھارتی مظالم پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا،بھارت کی جانب سے پاکستان میں بھی دو سکھوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو نے بہت اچھا بیان دیا ہے بھارت کو عالمی مارکیٹ سمجھ کر ماضی میں خاموشی اختیار کی گئی،ہندوستان کی طرف سے سر عام دھمکیاں دی جارہی ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستان کا بیرون ممالک میں دہشت گردی کا نیٹ ورک ہے،ہندوستان دنیا بھر میں دہشت گردی کا کینسر پھیلارہا ہے،ہم نے ڈرنا نہیں بھارت کو بےنقاب کرنا ہے،پاکستان کی حکومت اور عوام بھارتی مظالم کا شکار تمام لوگوں کے ساتھ ہے۔

 
 
پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان وزارت مذہبی امور نے مختصر حج پیکج متعارف کروادیا

نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کے مطابق حج کا دورانیہ 18 سے 20 دن تک رہے گا۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

پاکستان وزارت مذہبی امور نے مختصر حج پیکج متعارف کروادیا

اسلام آباد: جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین کے لیے مختصر حج متعارف کرادیا۔ 

نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کے مطابق حج کا دورانیہ 18 سے 20 دن تک رہے گا اور عازمین اس میں شرکت کرنے کا انتخاب کریں گے۔

کمیٹی چیئرمین کے مطابق حج کا دورانیہ 18 سے 30 دن کے درمیان ہونا چاہیے۔ نگراں وزیرمذہبی امور  نے کہا کہ اس تجویز پر طویل غور کیا جائے گا۔  سعودی عرب میں حکام کو 905 حج فرموں کو کم کر کے 46 کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

انیق احمد نے سعودی عرب کے اپنے ایک ہفتہ کے دورے کے دوران اہم حکام سے ملاقاتیں کیں تاکہ مکہ روٹ  اور اسلام آباد سے باہر پاکستانی زائرین کے لیے اسے مزید آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

آوارہ کتوں نے 20افراد کوکا ٹ کر زخمی کر دیا

کتوں کے کاٹے گئے مریضوں میں 6 سالہ بچی سے لے کر 50 سالہ خاتون بھی شامل ہے ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

آوارہ کتوں نے 20افراد کوکا ٹ کر زخمی کر دیا

لاڑکانہ : آوارہ کتوں نے 20 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا ، آوارہ کتوں کے کاٹے گئے مریضوں کو اسپتال میں داخل کر کے ویکسینیشن کر دی گئی اور انجیکشن بھی لگائے ہیں ۔

کتوں کے کاٹے گئے مریضوں میں 6 سالہ بچی سے لے کر 50 سالہ خاتون بھی شامل ہے ۔

شہریوں نے مہم چلائی کہ آوارہ کتوں کو شہر سے باہر کرنے کیلیے اقدامات کیے جائیں ، آوارہ کتوں کے متاثرین کو اینٹی ریبیز وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ۔

زخمیوں کو ویکسینیشن اور انجیکشن لگا کر گھر کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ، آوارہ کتوں کے خلاف مہم شروع کی جائے تاکہ یہ شہریوں کو کاٹنے سے باز آئیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll