Advertisement
تجارت

بینکوں کی جانب سے قرضہ لینے اوردینے پرعائد شرح منافع میں اضافہ

اپریل میں آوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس کیلئے لینڈنگ ریٹس کی شرح 17.57 فیصد ریکارڈکی گئی،اسٹیٹ بینک

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 24th 2023, 6:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بینکوں کی جانب سے قرضہ لینے اوردینے پرعائد شرح منافع  میں اضافہ

بینکوں کی جانب سے قرضہ لینے اوردینے پرعائد شرح منافع (سپریڈ) میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں آوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس کیلئے لینڈنگ ریٹس کی شرح 17.57 فیصد ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اپریل میں 10.26 فیصد تھی، ایک سال کی مدت میں آوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس کیلئے لینڈنگ ریٹس کی شرح میں 721 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہواہے،

 آئوٹ سٹینڈنگ ڈپپازٹس کیلئے ڈیپازٹس کی شرح 9.69 فیصدریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اپریل میں 5.24 فیصدتھی، ایک سال میں آئوٹ سٹینڈنگ ڈپپازٹس کیلئے ڈیپازٹس کی شرح میں 445 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہواہے، اپریل میں لینڈنگ ریٹس پرسپریڈ کی اوسط شرح 7.88 فیصد ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اپریل میں 5.02 فیصدتھی۔اعدادوشمارکے مطابق نئے کھاتوں (فریش ڈیپازٹس) کیلئے لینڈنگ کی شرح اپریل میں 21 فیصد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اپریل میں 11.78 فیصد تھی، ایک سال کی مدت میں لینڈنگ کی شرح میں 913 بیسس پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاہے،

فریش ڈیپازٹس پرڈیپازٹ کی شرح اپرئل میں 10.96 فیصد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اپریل میں 5.78 فیصدتھی، ایک سال کی مدت میں ڈیپازٹ کی شرح میں 517 بیسس پوائنٹس کااضافہ ہوا۔فریش ڈیپازٹس کیلئے اپریل میں اوسط سپریڈ کی شرح 10.04 فیصد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اپریل میں 6.09 فیصدتھی

Advertisement