Advertisement
پاکستان

مودی حکومت بھارت میں دہشتگرد تنظیموں کی سب سے بڑی حامی ہے:بلاول بھٹو

گروپ بیس کے ان رکن ملکوں کاشکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے سرینگر میں گروپ کے سیاحتی اجلاس میں شرکت نہیں کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مئی 24 2023، 6:50 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مودی حکومت بھارت میں دہشتگرد تنظیموں کی سب سے بڑی حامی ہے:بلاول بھٹو

باغ: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گروپ بیس کے ان رکن ملکوں کاشکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے سرینگر میں گروپ کے سیاحتی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

آزادکشمیرکے ضلع باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ چین، سعودی عرب،ترکیے اوردیگرملکوں نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں گروپ بیس کی سیاحتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت مسترد کردی۔

انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں شریک دیگرملکوں نے بھی نچلے درجے کی شرکت کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کانفرنس میں کچھ بھی معمول کے مطابق نہیں تھا۔بلاول بھٹو نے کہاکہ درحقیقت مودی حکومت بھارت میں دہشتگرد تنظیموں کی سب سے بڑی حامی ہے جو بھارت میں مسلمانوں اورمسیحی برادری سمیت دیگراقلیتوں کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک عالمی مسئلے کی حیثیت اختیار کرچکاہے کشمیریوں کو ان کامنصفانہ حق خودارادیت دیئے بغیرحل نہیں کیاجاسکتاہے۔

Advertisement