تفریح
نیٹ فلکس کا صارفین کی جانب سے پاس ورڈ شئیر کرنے کے خلاف کریک ڈاؤن
کمپنی کے مطابق پاس ورڈ شیئرنگ سے نئے ٹی وی شو اور فلموں کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے

امریکی ویب سائٹ نیٹ فلکس نے صارفین کی جانب سے پاس ورڈ شئیر کرنے کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں کمپنی کے ایک بیان کے مطابق "ایک نیٹ فلکس اکائونٹ ایک گھرانے کے لئے ہے۔"
نیٹ فلکس نے شئیرڈ اکائونٹ کا اضافہ کیا تھا جن میں صارفین اضافی قیمت کے بدلے نئے صارفین ڈال سکتے ہیں یا نیٹ فلکس پروفائل کو نئے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اسی تجربے کو اب 100 سے زائد ممالک میں لاگو کیا جا رہا ہے۔
امریکی کمپنی کے شریک چیف ایگزیکیٹو ٹیڈ سرانڈوس کے مطابق اکائونٹ شئیرنگ کا یہ اقدام ہمیں نئے صارفین کو شامل کرنے کا موقع دے گا جس سے نیٹ فلکس کو طویل مدتی ترقی میں مدد ملے گی۔
نیٹ فلکس کے مطابق اپریل میں صارفین کی تعداد 232.5 ملین "23 کروڑ 25 لاکھ" تک پہنچ گئی تھی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
پاکستان
پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ،ترجمان دفتر خارجہ
اسی طرح امریکی اول نائب وزیرخارجہ الیزیبیتھ ہورسٹ بھی اسی مہینے کی نو تاریخ کو پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور باہمی دورے اس مقصد کا حصہ ہیں۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ذرائع ابلاغ کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں متعدد دورے ہوں گے ۔
امریکی نائب وزیرخارجہ برائے آبادی ، مہاجرین اورنقل مکانی جو لیٹا والز نوئز کل تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں جبکہ افغانستان کے بارے میں امریکی خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ جمعرات کے دن اسلام آباد آئیں گے۔
اسی طرح امریکی اول نائب وزیرخارجہ الیزیبیتھ ہورسٹ بھی اسی مہینے کی نو تاریخ کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ یہ دورے متعدد امور پر امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کا حصہ ہیں۔
علاقائی
نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقرکی دنیا میں بسنے والے تمام سندھیوں کو یوم سندھی ثقافت پر مبارکباد
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے یوم سندھی ثقافت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں یوم سندھی ثقافت پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے یوم سندھی ثقافت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں یوم سندھی ثقافت پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے یہ پیغام اتوار کو وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے بیان میں دیا۔
نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے کہا کہ سندھ کی ثقافت مہذب تہذیب اور روایات کی امین ہے اور سندھ صوفی ازم کی دھرتی ہے، جہاں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی، لعل شہباز قلندر، سچل سرمست، عبداللہ شاہ غازی جیسے عظیم صوفیا کرام کا سایہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھی ثقافت میں مہمان نوازی، رواداری اور اخلاق و محبت کے جذبوں کا حسن سب سے اعلیٰ ہے۔ اجرک کے رنگوں کی طرح سندھ کی ثقافت بھی دلکش امتزاج کی حامل ہے۔ جسٹس (ر) باقر نے کہا کہ آج کا دن نسل پرستی، انتہا پسندی اور ہر قسم کی تفریق کے خلاف محبت کا درس دیتا ہے۔
صحت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) لیبیا کے حکام کے ساتھ ایڈز کے خلاف کام کرے گا
سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے لیبیا کے حکام صحت اور تعلیم سمیت عوام کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) لیبیا کے حکام کے ساتھ ایڈز کے خلاف کام کرے گا۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیبیا میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے اور مشن کے سربراہ احمد زوتین نے میڈیا کو بتایا کہ ڈبلیو ایچ او ایڈز کے خلاف لڑنے کے لیے لیبیا کے صحت کے حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اس معاملے پر زبردست کام ہو گا اور ہم مطلوبہ اہداف تک پہنچ جائیں گے۔زوٹین نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں ایڈز کے ساتھ رہنے والے لوگوں کی تخمینہ تعداد میں 2015-2022 میں 58 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔تقریب میں لیبیا کے صحت کے حکام کے ساتھ ساتھ کئی سول اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کی ۔
واضح رہے کہ برسوں کے مسلح تنازعات اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے لیبیا کے حکام صحت اور تعلیم سمیت عوام کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
چلاس مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شرائط طے پا گئیں
-
پاکستان ایک دن پہلے
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات
-
تجارت ایک دن پہلے
سردی آتے ہی مرغی کے انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش میں 5.5 شدت کا زلزلہ
-
تفریح ایک دن پہلے
جنت مر زا کی شادی سے متعلق خبریں عروج پر
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان