قوم کو وطن عزیز کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پر فخر ہے:صدر/وزیراعظم
شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیاجائے گا

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہبازشریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر اپنے پیغامات میں ان شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے قوم اوروطن عزیز کے وقار، خودمختاری اورسلامتی کے لئے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
صدرنے اپنے پیغام میں کہا کہ ساری قوم کو اپنے بہادرشہداء پرفخر ہے جنہوں نے تاریخ میں آزمائش کی ہرگھڑی پر جرأت اور حب الوطنی کے جذبے کامظاہرہ کیا۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں بچوں سمیت عوام پرزوردیاکہ وہ شہداء کے مزاروں اور یادگاروں پر جائیں اوراحترام اورمحبت کے جذبے کے اظہار کے لئے پھول نچھاورکریں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں د نیا کے سامنے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ ہم وہ قوم ہیں جس کو اپنے شہداء سے والہانہ عقیدت اورمحبت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین، سروسزچیف ،سابق سروسز افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شہداء پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں لازوال ہیںجو ہماری آنے والی نسلوں کے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کے مذموم پروپیگنڈے کے باوجود شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیاجائے گا۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 5 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 6 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 5 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 6 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 14 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 days ago




