جی این این سوشل

پاکستان

جی ایچ کیو میں یوم شہداء پاکستان کی تقریب کا انعقاد

چیف آف آرمی سٹاف (COAS) جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جی ایچ کیو میں یوم شہداء پاکستان کی تقریب کا انعقاد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: یوم تکریم شہداء پاکستان کے حوالے سے ایک اہم تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

تقریب میں مسلح افواج کے موجودہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران بھی شریک ہیں جن میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی شامل ہیں۔

تقریب میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی منیب الرحمان، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے، آیات پاک کی تلاوت کی اور شہداء کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

تقریب میں موجود شہداء کے اہل خانہ اور سکول کے بچوں نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

دوسری جانب پاک فضائیہ (پی اے ایف)، پاک بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز، فارمیشن ہیڈ کوارٹرز اور پولیس شہداء کی یادگاروں پر بھی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

لیگ میں آرسنل کی ٹیم دوسرے نمبر پر  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ  ٹائٹل جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

اس نئی فتح کے بعد مانچسٹر لیگ  یہ کارنامہ انجام دینے والی لیگ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آرسنل کی ٹیم لیگ کے آخری روز فتح کے باوجود دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہی  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان کی ملاقات

ملاقات کے دوران باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ اتوار کی رات دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

ترک وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع

پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے، وزارت خزانہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم پر بھی بات فائنل ہو گی، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر ریونیو اور نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے اہداف طے کیے جائیں گے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کے لیے معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ معاشی ٹیم نے آئندہ مالی سال کے دوران ایکسٹرنل فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 22 ارب ڈالر تک لگایا ہے، پانڈا بانڈز کا اجراء آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردہ پلان میں شامل ہے۔

آئندہ مالی سال کے دوران حکومت کا ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کے انٹرنیشنل سکوک بانڈز کے اجراء کا پلان ہے، دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کروانا بھی آئی ایم ایف سے شیئر کردہ پلان کا حصہ ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پانڈا بانڈز پہلی سہ ماہی کے دوران ہی جاری کیے جائیں گے، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی پلان میں شامل کی گئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll