اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعجاز چودھری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی اور پولیس کو اعجاز چودھری کی رہائی کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب ملیکہ بخاری اور علی محمد کی نظر بندی کے خلاف اور دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت بھی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔
وکیل درخواست گزار تیمور ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کو ڈی سی پنڈی کے احکامات پر دوبارہ گرفتار کیا گیا، دونوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت ڈی سی پنڈی کے حکم پر گرفتار کیا گیا۔
جس پر عدالت نے کہا کہ پنڈی کا کیس ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، آپ اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کریں۔
بعدازاں عدالت عالیہ نے ہدایت کے ساتھ درخواستیں نمٹا دیں۔

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 hours ago

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 10 minutes ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 34 minutes ago

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- 2 hours ago

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 2 hours ago

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- an hour ago

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- an hour ago

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 hours ago

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- an hour ago

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- an hour ago

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- an hour ago

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- an hour ago