پاکستان
امریکہ اور پاکستان کے طلباء دونوں ملکوں کے تعلقات کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، سفیر مسعود خان
طلباء نے پاکستانی آرٹ، جغرافیہ، کھیلوں کے شعبوں پر پریزنٹیشنز پیش دی

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے طلباء دونوں ملکوں کے تعلقات کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستانی سفیر نے جینی ایلیمنٹری اسکول کے طلبا کے گروپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ اپنانے کا پروگرام لوگوں پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعے کثیر الثقافتی تعلقات کی تعمیر کو فروغ دینے کا ایک بہترین اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں طلبا کے علم کی وسعت اور پاکستان اور اس کے لوگوں کے لیے انہوں نے جو ہمدردی پیدا کی وہ حیرت انگیز ہے۔ طلباء نے پاکستانی آرٹ، جغرافیہ، کھیلوں کے شعبوں پر پریزنٹیشنز پیش دی۔
طلباء نے پاکستانی فنون، دیگر معلومات اور کوئز میں بھی حصہ لیا جبکہ پاکستانی ترانے پر ان کی پرفارمنس نے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس پروگرام کے تحت بعض طلباء نے اردو سیکھنے کا انتخاب کیا جبکہ دیگر نے پاکستانی فنون اور ثقافت پر توجہ مرکوز کی۔
پاکستان
وزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر 5 سے 13 جون کو ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئم کے دورے کریں گی
وزیر مملکت وہاں کے قانون سازوں اور مقامی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر5 سے13 جون 2023 تک ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئم کے سرکاری دورے کریں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر ترقی، تجارت اور موسمیاتی تبدیلی میں سیاسی مشغولیت اور تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے وزارتی سطح پرملاقاتیں کریں گی۔
دورے کے دوران وزیر مملکت وہاں کے قانون سازوں اور مقامی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گی۔ بیلجئم میں اپنے دورے کے دوران حنا ربانی کھر یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور یورپی کمیشن کے سینئر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

جدہ: سعودی کھجورکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چیناس کا سب سے بڑا خریدار ہے۔
سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق قومی مرکز برائے کھجور کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مین بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب 111 ملکوں کو کھجوریں برآمد کر رہا ہے۔ چھ ممالک سرفہرست ہیں۔ سب سے زیادہ کھجوریں چین کو برآمد کی گئی ہیں۔
آسٹریا دوسرے، بیلجئم تیسرے، ترکیہ چوتھے، روس پانچویں اور کینیڈا چھٹے نمبر پر ہے۔ اس سے قبل قومی مرکز برائے کھجور نے بتایا تھا کہ ’2016سے 2022 تک کھجوروں کی برآمدات میں 121 فیصد اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں کھجوروں کا دیس مانا جاتا ہے۔ انواع و اقسام کی سعودی کھجوریں پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہیں۔
صحت
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8 مثبت کیس سامنے آئے،این سی او سی
مثبت کیسز کی شرح 1.82 فیصد رہی

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8 مثبت کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 7مریض انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے ہیں۔
ہفتہ 3 جون 2023کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر (این سی او سی) این آئی ایچ، کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 479 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح0.32فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اور اس دوران کوئی بھی اموات ریکارڈ نہیں ہوئیں تاہم انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے مریضوں کی تعداد 7 ہے۔
این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 165 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 1.82 فیصد رہی۔
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کے ایک اور سابق صوبائی وزیر ترین گروپ میں شامل
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 روپے کی کمی
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
تحریک انصاف کی تین وکٹین مزید گر گئیں
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
ایشیا کپ کا میزبان کون ہوگا؟
-
پاکستان 2 دن پہلے
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
پنجاب کابینہ نے سول سروس پنشن رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، ہمیں جیل میں رکھنا ہی زیادتی تھی: صنم جاوید