تجارت

چیلنجوں کے باوجود ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے، برآمدات میں اضافے کےلئے تمام ممکنہ وسائل مہیا کرینگے، وزیراعظم

شہبازشریف کا ٹیکسٹائل ایکسپو سے خطاب

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 26th 2023, 2:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیلنجوں کے باوجود ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے، برآمدات میں اضافے کےلئے تمام ممکنہ وسائل مہیا کرینگے، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسائل اور چیلنجوں کے باوجود پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے، ملک کی برآمدات میں اضافے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کے لئے مالی مسائل کے باوجود تمام ممکنہ وسائل مہیا کریں گے۔

ٹیکسٹائل نہ صرف معیشت بلکہ برآمدات کے لئے بھی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے۔جمعہ کو ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ٹیکسٹائل ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا۔ٹیکسٹائل ایکسپو کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس ایکسپو میں بیرون ملک سے بھی سرمایہ کار شریک ہیں جو خوش آئند ہے۔ٹیکسٹائل نہ صرف ہماری معیشت بلکہ برآمدات کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

اپنے صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کے میڈ ان پاکستان اشیا ءکی برآمد کے لئے ان کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مختلف چیلنجوں کے باوجود پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ کاروباری افراد کی انتھک محنت کےباعث ٹیکسٹائل کاشعبہ بہتر ہو رہا ہے۔ سرمایہ کار پاکستان آکر خوشی محسوس کرتےہیں۔ مسائل کے باوجود پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر ہماری برآمدات کامرکز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نیٹ ویئر اور گارمنٹس کی عالمی برانڈ کی جانب سے مانگ ، پرانے ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی میں جد ت اس شعبہ کے اہم سنگ میل ہیں۔ وزیرتجارت ، سیکرٹری تجارت اور ان کی ٹیم اور پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین زبیر موتی والا کی اس شعبہ کی بہتری کے لئے نمایاں کارکردگی کی حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کا ملکی برآمدات میں حصہ 60 فیصد ہے۔