Advertisement

ٹیپو سلطان کی تلوار ایک کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈز میں نیلام

یہ شاندار تلوار ان ہتھیاروں میں سے سب عظیم ہے جن کا تعلق ٹیپو سلطان سے ہے،بون ہامز اسلامک اینڈ انڈین آرٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 26th 2023, 7:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹیپو سلطان کی تلوار ایک کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈز میں نیلام

 لندن میں ہونے والی ایک نیلامی میں برصغیر کے مشہور مسلمان حکمران ٹیپو سلطان کی تلوار ایک کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈز ( 4ارب 98 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے)  میں فروخت ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیلامی منعقد کروانے والے ہاؤس بون ہامز  کا کہنا ہے کہ تلوار کی قیمت اندازے کے مقابلے میں سات گنا زیادہ لگی تھی ۔یہ تلوار ٹیپو سلطان کی سب سے اہم تلوار تھی جس سے ان کا خاص تعلق تھا۔

ریاست میسور کے حاکم ٹیپو سلطان کو 18 ویں صدی کے آخر میں ہونے والی جنگوں سے شہرت ملی تھی۔ انہوں نے 1775 اور 1779 کے درمیان کئی مرتبہ مرہٹوں کے خلاف جنگ لڑی۔ بون ہامز اسلامک اینڈ انڈین آرٹ کے ہیڈ اولیور وائٹ کا کہنا ہے کہ ’یہ شاندار تلوار ان ہتھیاروں میں سے سب عظیم ہے جن کا تعلق ٹیپو سلطان سے ہے، ٹیپو سلطان کی اس سے ذاتی وابستگی تھی۔‘یہ تلوار ٹیپو سلطان کے محل کے ذاتی حجرے سے برآمد کی گی تھی۔

View this post on Instagram
 
A post shared by Oliver White (@islamic_indian)

ٹیپو سلطان کو اپنی سلطنت کے دفاع کرنے پر ’ٹائیگر آف میسور‘ کا لقب دیا گیا تھا۔بون ہامز کا کہنا ہے کہ انہیں راکٹ آرٹلری میں مہارت حاصل تھی اور انہوں نے میسور کو بھارت کا معاشی گڑھ بنایا تھا۔

آکشن ہاؤس کے مطابق ٹیپو سلطان کی موت کے بعد ان کی تلوار کو ان کی بہادری کے عوض برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیئرڈ کے سامنے پیش کیا گیا تھا

Advertisement
بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی

  • 8 گھنٹے قبل
بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور

  • 10 گھنٹے قبل
ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے

  • 7 گھنٹے قبل
شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے

  • 10 گھنٹے قبل
بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار

  • 7 گھنٹے قبل
صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی

  • 9 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے  ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ

  • 9 گھنٹے قبل
بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی

  • 8 گھنٹے قبل
نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا  گیا

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا

  • 8 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف  شہروں میں آج رات بارش کا امکان ،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ،  محکمہ موسمیات

  • 7 گھنٹے قبل
لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار

  • 7 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں  ہیں، : اسحاق ڈار

نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement