Advertisement
پاکستان

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے د ی

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے د ی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 27th 2023, 2:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے د ی

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں روزگار، ضروری خدمات کی فراہمی اور  صوبے کی آبادی کو قدرتی آفات کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات پر خرچ کی جائے گی, علاوہ ازیں  35 ہزار افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے  گرانٹ بھی دی جائے گی۔

اس حوالے سے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجے بینہیسن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 27 لاکھ متاثرہ آبادی کو فائدہ ہوگا، مالی پیکیج   بعد از سیلاب بحالی پروگرام کا حصہ  ہے۔

ان کا  مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ کمیونٹی کی مدد  کے لیے  صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، متاثرہ آبادی کو روزگار، زراعت اورانفرا اسٹرکچر کی تعمیرمیں مدد دی جا رہی ہے۔

Advertisement