جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ایلون مسک کی کمپنی "نیورالنک" کو انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے کی اجازت مل گئی

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایلون مسک کی کمپنی "نیورالنک" کو انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے کی اجازت مل گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ایلون مسک کی کمپنی "نیورالنک" کو انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے کے لیے کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے. نیورا لنک نے ٹوئٹر پر اس بارے میں پیغام جاری کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہےجسے ایلون مسک نے بھی اپنے ٹویٹر پر شیئر کیا۔

نیورالنک نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم یہ بتاتے ہوئے بہت پُرجوش ہیں کہ ہمیں اپنی پہلی انسانی طبی تحقیق شروع کرنے کے لیے ایف ڈی اے کی منظوری مل گئی ہے۔ نیورالنک کے مطابق کلینیکل ٹرائل کے لیے بھرتی ابھی شروع نہیں کی گئی۔

انہوں نے اُس وقت کہا تھا کہ ’ہم اپنے پہلے انسانی (امپلانٹ) کی تیاری کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، اور ظاہر ہے کہ ہم کسی انسان میں ڈیوائس لگانے سے پہلے انتہائی محتاط رہنا چاہتے ہیں کہ یہ اچھی طرح کام کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ 2023 میں ایف ڈی اے نے نیورالنک کو اس طرح کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، ایلون مسک 2019 سے اب تک کم از کم 4 بار یہ اعلان کرچکے ہیں کہ ان کی کمپنی انسانوں پر اس کمپیوٹر چپ کی آزمائش بہت جلد شروع کرے گی لیکن ان کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

اب ایف ڈی اے نے کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے اور ایسا اس وقت ہوا ہے جب امریکی قانون سازوں کی جانب سے نیورالنک کی جانب سے جانوروں پر کیے جانے والے تجربات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک تحقیقاتی پینل تشکیل دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے

پاکستان

پنجاب حکومت کا عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن دینے کا حکم

پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن دینے کاحکم دے دیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن دینے کا حکم

اس ضمن جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 23 جون سے قبل صوبائی ملازمین کو تنخواہیں اورپنشن دینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی عید سے پہلے تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے تنخواہیں اور پینشن یکم جولائی کے بجائے 23 جون تک اد ا کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس کے ڈھانچے پر مکمل نظر ثانی کر رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس  مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس کے ڈھانچے پر مکمل نظر ثانی کر رہا ہے جس کی وجہ سے درآمدی موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے موبائل فونز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار رکھنے کا امکان ہے جب کہ سیلز ٹیکس کے ڈھانچے اور ود ہولڈنگ ٹیکس کو نہیں چھیڑا جائے گا۔

تاہم یکم جولائی 2023 سے درآمدی موبائل فونز پر کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹی مزید کم کرنے کی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ یکم اپریل 2023 سے موبائل فونز کی درآمد پر 50 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی (RD) کم کر دی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شاہ محمود کی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات، میڈیا سے بات کیے بغیر زمان پارک سے روانہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ محمود کی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات، میڈیا سے بات کیے بغیر زمان پارک سے روانہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔

شاہ محمود قریشی تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ زمان پارک میں رہے اور پھر چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئے۔

شاہ محمود قریشی نے زمان پارک سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے شاہ محمود قریشی کو رہا کیا گیا تھا اور جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مفصل گفتگو کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll