پاکستان
سابق رکن اسمبلی آغاز خان گنڈا پور نے خاندان سمیت تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن آغاز خان گنڈا پور نے خاندان سمیت پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن آغاز خان گنڈا پور نے خاندان سمیت پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ایم پی اے آغازخان گنڈا پور نے پارٹی چھوڑنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو شہیدوں کے بعد بھی پارٹی نہیں چھوڑی مگر 9 مئی کے واقعات نے پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ میں شہید سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈا پور کا فرزند ہوں جنہوں نے سیاست میں قوم خدمت کی۔
ہمارا خاندان ملک و قوم کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث پارٹی کے ساتھ سیاست نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ آغاز خان گنڈاپور اکتوبر 2018 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان سے رکن منتخب ہوئے تھے۔
پاکستان
نجی ٹی وی شو میں شیر افضل مروت اور لیگی رہنما لڑ پڑے، مکوں ،گھونسوں کی بارش
مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہواتھا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گتھم گتھا ہو گئے ، ایک دوسرے پر لاتوں ، گھونسوں ، مکوں کی بارش کر دی ۔
ٹی وی پروگرام میں شو کے دوران دونوں ایک دوسرے کی طرف لڑائی کے ارادے سے بڑھے ،پہلے شیر افضل مروت نے پہل کرتے ہوئے افنان اللہ پر تھپڑوں کی بارش کردی ،بعد ازاں سنیٹر افنان اللہ کی جانب سے جوابی کاروائی ہوئی جس میں دونوں جانب سے بھرپور مقابلہ کیا گیا ۔
مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے، معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہوا، جو نازیبا الفاظ سے ہوتا ہوا مار پیٹ تک پہنچ گیا۔
پروگرام میں موجود ملازمین و دیگر افراد نے ایک دوسرے کو پکڑ کر لڑائی کو ختم کیا ۔
یاد رہے کہ لڑائی سیاسی کشید گی کی وجہ سے ہوئی شو کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے نازیبا الفاظ کا تبادلہ کیا گیا ۔
تجارت
ٹویوٹا نےپاکستان میں پروڈکشن پلانٹ عارضی طور پر بند کر دیا
ٹویوٹا کمپنی نے بتایا کہ خام مال کی درآمد اور نئی کاروں کی مارکیٹ میں کمی کے باعث بہت سے مسائل پیش آ رہے ہیں۔

اسلام آباد: انڈس موٹرز نے ٹویوٹا کاروں کا پروڈکشن پلانٹ 28 ستمبر سے 9 اکتوبر جمعرات تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ٹویوٹا انڈس موٹرز نے 28 ستمبر کو ایک مراسلے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پراپنے پلانٹ کے بند کرنے سے آگاہ کیا۔
انڈس موٹرز کے مراسلے کے الفاظ کے مطابق خام مال کے موجودہ بحران کی وجہ سے پلانٹ کو 12 دنوں کے لیے عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر عارضی شٹ ڈاؤن شیڈول تبدیل ہوتا ہے تو کارپوریشن صارفین کواس سے متعلق آگاہ کرے گی۔
ٹویوٹا کمپنی نے بتایا کہ خام مال کی درآمد اور نئی کاروں کی مارکیٹ میں کمی کے باعث بہت سے مسائل پیش آ رہے ہیں۔
ان مسائل کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلل کے باعث کمپنی کی انوینٹری کی سطح پیداوار کی حمایت کے لیے ناکافی تھی۔
انہی وجوہات کی وجہ سے 26 جون سے 27 جون تک پروڈکشن پلانٹ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے ۔
پاکستان
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
چین پاکستان کا مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، چین پاکستان کا مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔
74 سالوں میں چین نے سائنس، ٹیکنالوجی، معیشت، ثقافت، اقتصادی و سماجی ترقی، استحکام، قومی اتحاد اور سرحدی دفاعی استحکام میں بے پناہ ترقی کی، چین آج اپنی محنت کی بدولت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔
انہوں نے چین کے 74 ویں قومی دن کے موقع پر جمعرات کو چینی سفارت خانہ کی طرف سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے چین کی پاکستان کے لیے کوششوں کو سراہا ۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین اپنی آزادی کی 74 بہاریں دیکھ چکا ہے، چین نے اندھیروں سے روشنی کی طرف، پسماندگی سے ترقی کی طرف ایک نیا راستہ کھولا، 74 سالوں میں چین نے سائنس، ٹیکنالوجی، معیشت، ثقافت، اقتصادی و سماجی ترقی، استحکام، قومی اتحاد اور سرحدی دفاعی استحکام میں بے پناہ ترقی کی، چین آج اپنی محنت کی بدولت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
عصمت دری کیس : عدالت نے سری لنکن کرکٹر کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
تفریح 2 دن پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا