پاکستان

جہانگیر ترین کا آئندہ ہفتے پاور شو کرنے کا بھی امکان

رہنما جہانگیر ترین کا 100 سے زائد سابق پی ٹی آئی ایم پی ایز سے رابطہ، آئندہ ہفتے پاور شو کرنے کا بھی امکان ہے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 30th 2023, 6:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جہانگیر ترین کا آئندہ ہفتے پاور شو کرنے کا بھی امکان

نجی ٹی وی  کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ 20 منحرف اراکین سے بھی بات چیت جاری ہے۔

رابطے میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق کا کہنا ہے کہ راجہ ریاض کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سے جلد ملاقات کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سابق ایم پی ایز اب تک جہانگیر ترین سے رابطہ کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے جہانگیر ترین کا آئندہ ہفتے شو آف پاور کرنے کا بھی امکان ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  جہانگیر ترین کی سفارش پر پی ٹی آئی سے جانے والے اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈز، ترین گروپ کا حصہ بن گئے ہیں۔