پاکستان

شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا

پولیس پی ٹی آئی رہنما کو دوبارہ حراست میں لےکر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 30 2023، 5:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ کے مطابق شہریار آفریدی کو  نظری بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا تھا۔شہریار آفریدی کی رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا اور انہیں لےکر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئی۔

خیال رہےکہ 16 مئی کو پولیس نے شہریار آفریدی کو ان کی اہلیہ سمیت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے اعظم سواتی کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی۔دورانِ سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی