جی این این سوشل

پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 55 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 64 ہزار900 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد37 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 37ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 54 ہزار 700 کیوسک، اخراج 54 ہزار 700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پانی کی آمد 49 ہزار 300کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد31ہزار 700کیوسک اور اخراج 15 ہزار300 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1426.84 ایکڑ فٹ ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.442 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1125.30 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.934 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.50 ایکڑ فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.068 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

دنیا

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ریاستی حل خطے میں دیرپا امن کا واحد راستہ ہے،جو بائیڈن

امریکا دو ریاستی حل کے حصول کے لیے کوششیں ترک نہیں کرے گا، امریکی صدر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ریاستی حل خطے میں دیرپا امن کا واحد راستہ ہے،جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ دو ریاستی حل ہی فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے طویل مدتی سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا دو ریاستی حل کے حصول کے لیے کوششیں ترک نہیں کرے گا۔ امریکا چاہتا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی دونوں یکساں آزادی اور وقار سے لطف اندوز ہوں۔

اس سے قبل بائیڈن کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ساحلی پٹی میں مصیبت زدہ شہریوں کے لیے بڑی مقدار میں اضافی انسانی امداد بھیجنے کی اجازت دیتی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے لڑائی کے وقفے کے دوران غزہ میں امداد میں اضافے کے لیے فوری طور پر کام کیا ہے۔ ہم نے ہر روز تقریباً 200 امدادی ٹرک غزہ میں منتقل کیے ہیں، جو خوراک، پانی، ادویات، ایندھن اور کھانا پکانے والی گیس سے لدے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ہم غزہ کو منتقل کی جانے والی انسانی امداد کی مقدار بڑھانے کے لیے لڑائی کے خاتمے کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہم ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے جس میں فلسطینی عوام امن اور وقار سے لطف اندوز ہوں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ واشنگٹن یقینی طور پر جنگ بندی میں مزید توسیع کی امید رکھتا ہے اور اس کا تعلق حماس کی جانب سے مزید یرغمالیوں کی رہائی سے ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن جنگ بندی اور اس کی توسیع پر مذاکرات میں بہت زیادہ مصروف تھے اور انہیں پیر کی صبح تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ جمعہ کے روز چار روزہ عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔ کل سوموار کو جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

قومی سطح پر 35.4 بلین روپے کی لاگت سے ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر ندیم جان

نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجراء کیا جارہا ہے جس کے وجہ سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا، نگران وزیر صحت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی سطح پر 35.4 بلین روپے کی لاگت سے  ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر ندیم جان

نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ 35.4 بلین روپے کی لاگت سے قومی سطح پر ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔

وزارت قومی صحت میں بین الصوبائی وزراءصحت کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجراء کیا جارہا ہے جس کے وجہ سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے تعاون سے 500 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور مکمل فعالی کا منصوبہ مختصر ترین مدت میں مکمل کیا جارہا ہے اور اس کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالا جائے گا۔

اجلاس میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اہم ترین متفقہ فیصلے کیے گئے جبکہ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے صحت اور نمائندگان نے شرکت کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑکویت کا دو روزہ دورہ کریں گے

پاکستان اور کویت کے درمیان چھ دہائیوں پرمحیط گہرے اور تاریخی تعلقات استوار ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑکویت کا دو روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے اپنے دورے کے بعدآج (منگل) کویت کادوروزہ دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم کویت کے ولی عہد شیخ میشال الجابر الصباح اور کویت کے وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات کی تلاش، تحفظ خوراک ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

پاکستان اور کویت کے درمیان چھ دہائیوں پرمحیط گہرے اور تاریخی تعلقات استوار ہیں۔

رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو ساٹھ برس مکمل ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll