جی این این سوشل

تجارت

ملک میں ضروری اشیا ءکی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.03 فیصد کا اضافہ

قیمتوں کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیادپرکیا جاتاہے،ادارہ شماریات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں ضروری اشیا ءکی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.03 فیصد کا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.03 فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم کم ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم جون 2023 کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 14 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا اس کے برعکس 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ایل پی جی کی قیمت 4.46 فیصد، آٹا 4.06 فیصد، کیلا 4.04 فیصد،پیٹرول 2.96 فیصد، انڈے 2.257 فیصد، ڈیزل 1.94 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 1.87 فیصد، سرسوں کاتیل 1.57 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 1.35 فیصد، دال مونگ 1.27 فیصد اورڈھائی کلوبناسپتی گھی کی قیمت میں 1.06 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔

اس کے برعکس پیاز کی قیمت میں 7.31 فیصد، آلو2.89 فیصد، چکن 2.87 فیصد، تیارچائے 1.56 فیصد، ٹماٹر1.11 فیصد، نمک 1.08 فیصد، ای سکس نائن چاول 1 فیصد، بیف ایک فیصد، اورانرجی سیورکی قیمت میں 2.16 فیصدکا اضافہ ہوا

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیادپرکیا جاتاہے

دنیا

ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، آصف علی زرداری

ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے، صدر مملکت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،   آصف علی زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں پاکستان میں جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی (پی جی جے ڈی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری اور سینئر سرکاری افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

صدر نے کہا کہ عالمی جواہرات اور زیورات کی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے پاکستان کی قیمتی پتھروں کی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ اور تشہیر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جواہرات اور زیورات کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے، ملکی ترقی کیلئے جیمز اور جیولری کے شعبے سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا، جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

 سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سیاست میں انٹری

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر سیاست میں قدم رکھیں گی اور حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر کھڑی ہوں گیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سیاست میں انٹری

 سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر بھارتی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ کانگریس پارٹیر ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حیدرآباد سے الیکشن لڑانے پر غور کررہی ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے آئندہ انتخابات کے لیے سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام بطور امیدوار تجویز کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر سیاست میں قدم رکھیں گی اور حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر کھڑی ہوںگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) نے چار ریاستوں گوا، تلنگانہ، یوپی اور جھارکھنڈ سے اپنے 18 امیدواروں کے ناموں کی منظوری کے لیے اجلاس منعقد کیا تھا ۔

اجلاس میں ثانیہ مرزا کا نام بھی زیر غور لایا گیا۔ اظہر الدین ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کےسسر ہیں (اظہرالدین کے بیٹے محمد اسد الدین انعم کے شوہر ہیں ۔یاد رہے کہ کانگریس جماعت حیدرآباد سے آخری بار 1980 میں رکن پارلیمنٹ کی نشست پر انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بشام کے قریب ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کے بعد چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے جس میں پانچ چینی شہری اپنی جان سے گئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی کارروائیاں ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں، ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بشام دہشت گردانہ حملہ کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم مل کر ایسی تمام قوتوں کے خلاف پوری عزم کے ساتھ کارروائی کریں گے اور انہیں شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll