پاکستان
تحریک انصاف کی تین وکٹین مزید گر گئیں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ئوں کی جانب سے پارٹی کو چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی پنجاب سے پیرغلام محی الدین چشتی اورعروج ممتاز نے پارٹی چھوڑنےکااعلان کیا ہے

بورےوالا سے سابق صوبائی وزیرپیرغلام محی الدین چشتی کاپی ٹی آئی سےلاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے کہا میراکچھ دوستوں کی وجہ سےپی ٹی آئی سےتعلق تھا،اب نہیں رہا۔
ملتان سے پی ٹی آئی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عروج ممتازنےپارٹی چھوڑنےکا اعلان کیا اورکہا کہ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
سابق رکن صوبائی اسمبلی واصف مظہرنے بھی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ۔اور کہا حساس تنصیبات پرحملوں کی مذمت کرتا ہوں ،سیاست میں انتشاراور جلاؤ گھیراؤ کوشامل کردیا گیا ہے ۔
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پی پی 218 سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی واصف مظہر راں نے کہا نو مئی کو شرپسند عناصر نے قومی تنصیبات پر حملہ کیا، پاک افواج اوراداروں پرحملوں اورتنقید کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا سیاست میں انتشار جلاؤ گھیراؤ اور مارکٹائی کو شامل کر دیا گیا، ہمارے علاقے میں رکھ رکھاؤ کی سیاست ہوتی ہے، میں نے بھی محبت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی واصف مظہر راں نے مزید کہا میں فی حلال پنجاب کی سیاست سے بریک لے رہا ہوں۔
پاکستان
جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر
سندھ ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس جسٹس احمد علی ایم شیخ 2 اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ کو جسٹس عرفان سعادت خان کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تقرری کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عرفان سعادت خان کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت تقرری کی منظوری دی۔
یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس جسٹس احمد علی ایم شیخ 2 اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
پاکستان
دہشت گردی کے جتنے واقعات ہوئے ،سب میں ’را‘ملوث ہے ،نگران وزیرداخلہ
سرفراز بگٹی نے ملک میں دہشت گردی کو شکست دینے اور ریاست کی رٹ برقرار رکھنے کا عزم کیا۔

کوئٹہ: نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں انڈین ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) ملوث ہے۔
سرفراز بگٹی نے ملک میں دہشت گردی کو شکست دینے اور ریاست کی رٹ برقرار رکھنے کا عزم کیا۔
انہوں نے کہا کہ دو الگ الگ خودکش بم دھماکوں کے ایک دن بعد آیا جب خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں اور زخمی ہوئے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بگٹی نے ریاست کی عملداری بحال کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کے پیچھے کون ہے وہ سب جانتے ہیں اور انہوں نے ہر پاکستانی کی جان کا بدلہ لینے کا عہد کیا۔
انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا عزم کیا، ملک کے اندر عسکریت پسندوں یا ان کے حامیوں کے لیے کوئی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سرفراز بگٹی نے کہا، "ہم ان کارروائیوں کے پیچھے ذرائع اور مجرموں سے بخوبی واقف ہیں۔"
ایک خودکش بمبار نے بلوچستان کے دور افتادہ ضلع مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت کم از کم 52 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی کے پی کے ہنگو میں ایک اور خودکش حملہ ایک مسجد میں ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔
دنیا
یواین چیف،صدرسلامتی کونسل کی مستونگ،ہنگومیں خودکش حملوں کی شدیدمذمت
ہر قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے ایک انتہائی سنگین خطرہ ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مستونگ اور ہنگو میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اور اِن حملوں کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزمیں معمول کی بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان STEPHANE DUTARRIC نے دہشت گردی کے اِن حملوں کی مذمت کی ہے جن میں 50 سے زیادہ افراد شہید ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہادتیں پُرامن مذہبی تقریبات کے دوران ہوئیں جو زیادہ سنگین واقعہ ہے، ادھراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مستونگ اور ہنگو میں سنگین اور بزدلانہ خودکش حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بات سلامتی کونسل کے صدر FERIT HOXHA کی طرف سے جاری کئے گئے ایک اخباری بیان میں کہی گئی ہے۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرہ خاندانوں اور پاکستان کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
سلامتی کونسل نے ایک بار پھر کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے ایک انتہائی سنگین خطرہ ہے۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کے ان سنگین واقعات کے منصوبہ سازوں اور مالی معاونت کرنے والوں کو ذمہ دار ٹھہرانے اور انصاف کے کٹہرے تک لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے ایک بار پھر اس ضرورت پر زور دیا کہ تمام رکن ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر اور دوسرے بین الاقوامی قوانین کے تحت دہشت گردی کے واقعات سے عالمی امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر طرح سے اقدامات کریں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کے چیئرمین کی جانب سے بھارت کو ’دشمن‘ قرار دینے پر ٹوئٹر پر ردعمل
-
پاکستان 2 دن پہلے
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری
-
دنیا 2 دن پہلے
آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے سابق وزیر کو گرفتار کر لیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
نیب کیسز بحال: عدالت نے زرداری اور گیلانی کو طلب کرلیا
-
کھیل 2 دن پہلے
عصمت دری کیس : عدالت نے سری لنکن کرکٹر کے حق میں فیصلہ سنا دیا