وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی اور قومی سطح پر پلاسٹک کی آلودگی پر قابو پانے کی ضرورت پر زور
پاکستان کو وسائل کے پائیدار استعمال کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی اور قومی سطح پر پلاسٹک کی آلودگی پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے شہریوں، کاروباری اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور میڈیا سمیت تمام متعلقہ فریقوں سے کہا ہے کہ وہ پلاسٹک کی آلودگی کے خلاف جنگ اور آنے والی نسلوں کیلئے کرہ ارض کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کیلئے اپنے عزم کی تجدید کریں۔
اتوار کو عالمی یوم ماحولیات پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو وسائل کے پائیدار استعمال کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے عالمی سطح پر پلاسٹک کی آلودگی کا حل کے عنوان سےپلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنے پر مبنی مہم کے ذریعے پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے اور پلاسٹک کے استعمال میں کمی لانے کے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پلاسٹک کی آلودگی کے حوالے سے دس سرفہرست ممالک میں شامل ہے اورایک اندازے کے مطابق 70 فیصد پلاسٹک کے فضلہ کو غلط طریقہ سے ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
- 39 منٹ قبل

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند
- 5 گھنٹے قبل

چینی بحران: حکومتی قیمت نظرانداز، ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی
- 44 منٹ قبل

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید
- 34 منٹ قبل

کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال، بھارتی اقدامات مسترد
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے
- 6 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا
- 25 منٹ قبل

پاک بھارت 7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری
- 6 گھنٹے قبل

ایرانی صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل