کھیل
بین سٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔ بین سٹوکس نے بیٹنگ، باولنگ اور وکٹ کیپنگ کیے بغیر ٹیسٹ میچ جیتنے والے واحد کپتان کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔
گزشتہ روز آئرلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 10 وکٹوں سے باآسانی کامیابی حاصل کی۔
پہلی اننگز میں آئرلینڈ کی ٹیم 172 رنز پر آل آٹ ہو گئی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 524 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔
دوسری اننگز میں آئرلینڈ کی ٹیم کچھ بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے خسارہ ختم کرنے میں کامیاب تو رہی لیکن انگلینڈ کو صرف 11 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 4 گیندوں پر ہی پورا کر لیا۔
انگلیند کے اولی پاپ کو 205 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان
خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، آرمی چیف
خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا ہے،جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔
پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین سمپوزیم اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی خواتین نے ان تمام تر چیلنجز کے باوجود پختہ عزم اور بہادری کا ثبوت دیا۔ خواتین خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ اس تبدیلی کا پورا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے اور عوام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔شرکاء نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
صحت
آواسٹین انجکشن اسکینڈل میں دو ملزم گرفتار
ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ انسانی صحت کے ساتھ اس طرح کا گھناؤنا جرم کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

لاہور: پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ آواسٹین انجیکشن سکینڈل میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ انسانی صحت کے ساتھ اس طرح کا گھناؤنا جرم کرنے والوں اور اس کیس میں ملوث کسی بھی ملزم کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
آواسٹین انجیکشن کا مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور، قصور اور جھنگ کے اضلاع میں ذیابیطس کے متعدد مریضوں کو یہ انجیکشن ریٹنا کے نقصان کے علاج کے لیے لگائے گئے لیکن اس کے بجائے ان میں شدید انفیکشن ہو گیا۔
یہ تشویشناک صورتحال ابتدائی طور پر ضلع قصور میں منشیات کے منفی ردعمل کے رپورٹ ہونے کے بعد سامنے آئی ہے ۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) کے بورڈ آف کمشنرز نے سینئر انتظامیہ کو ان ہسپتالوں کا خصوصی معائنہ کرنے کی ہدایت کی جہاں مریضوں کو Avastin انجیکشن لگانے کے نتیجے میں آنکھوں میں انفیکشن کے کیسز سامنے آئے۔ ہدایات ریٹائرڈ جسٹس محمد بلال خان کی زیر صدارت پی ایچ سی بورڈ آف کمشنرز کے ہنگامی اجلاس کے دوران جاری کی گئیں۔ پی ایچ سی کے نمائندے نے دونوں عبوری صوبائی وزرائے صحت پروفیسر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر کی طرف سے بلائے گئے اجلاس کے بارے میں اپ ڈیٹ بھی فراہم کیں ۔
جرم
پشاور مین شاہراہ سے دن دیہاڑے تاجر اغواء
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور تاجر کو باحفاظت ڈاکوؤں کی جانب سے بازیاب کروا لیں گے ۔

پشاور : پشاور کے علاقہ صدر میں تاجر کو ملزمان نے دن دیہاڑے سرعام اغواء کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان گاڑی میں آئے اور تاجرکو دکان سے نکال کر کار میں ڈالا اور دن دیہاڑے نامعلوم مقام پر لے گئے ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو موصول ہو گئی ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور تاجر کو باحفاظت ڈاکوؤں کی جانب سے بازیاب کروا لیں گے ۔
پشاور:صدر میں تاجر کو نامعلوم کار سواروں نے دن دیہاڑے اغوا کر لیا#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/tTJvAfgeTr
— GNN (@gnnhdofficial) September 27, 2023
پولیس کے مطابق تاجر گرم ملبوسات کا روبار کرتا ہے جس میں کمبل ، رضائیاں شامل ہیں ۔
-
دنیا 2 دن پہلے
بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار
-
دنیا ایک دن پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی
-
تفریح ایک دن پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ربڑ کی معمول کی صفائی کی وجہ سے مین رن وے 25 تا 30 ستمبر مخصوص اوقات میں دستیاب نہیں ہوگا،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
تفریح 19 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی انڈیا سے بڑی مانگ
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی