دنیا

340 پاکستانی عازمین سعودی ایئرلائن کے ذریعے براہ راست جدہ پہنچ گئے ،ترجمان مذہبی امور

6 جون کو 11 پروازوں سے مزید 3387 پاکستانی عازمین حج جدہ پہنچیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 5 2023، 12:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
340 پاکستانی عازمین سعودی ایئرلائن کے ذریعے براہ راست جدہ پہنچ گئے ،ترجمان مذہبی امور

اسلام آباد: حج فلائٹ آپریشن کے تحت پاکستانی عازمین کی براہ راست جدہ ایئرپورٹ روانگی کا عمل شروع کردیا گیا، 340 عازمین کو لے کر سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 3727 جدہ پہنچ گئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی عازمین حج کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ڈی جی حج، قونصل جنرل جدہ، ڈائریکٹر حج مکہ اور انچارج جدہ ایئرپورٹ نے عازمین کا استقبال کیا۔

روٹ مکہ کے تحت اسلام آباد سے آنے والے عازمین کو 8 بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ روانہ کیا گیا۔ 6 جون کو 11 پروازوں سے مزید 3387 پاکستانی عازمین حج جدہ پہنچیں گے۔