تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ایک ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

دنیا
یواین چیف،صدرسلامتی کونسل کی مستونگ،ہنگومیں خودکش حملوں کی شدیدمذمت
ہر قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے ایک انتہائی سنگین خطرہ ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مستونگ اور ہنگو میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اور اِن حملوں کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزمیں معمول کی بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان STEPHANE DUTARRIC نے دہشت گردی کے اِن حملوں کی مذمت کی ہے جن میں 50 سے زیادہ افراد شہید ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہادتیں پُرامن مذہبی تقریبات کے دوران ہوئیں جو زیادہ سنگین واقعہ ہے، ادھراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مستونگ اور ہنگو میں سنگین اور بزدلانہ خودکش حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بات سلامتی کونسل کے صدر FERIT HOXHA کی طرف سے جاری کئے گئے ایک اخباری بیان میں کہی گئی ہے۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرہ خاندانوں اور پاکستان کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
سلامتی کونسل نے ایک بار پھر کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے ایک انتہائی سنگین خطرہ ہے۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کے ان سنگین واقعات کے منصوبہ سازوں اور مالی معاونت کرنے والوں کو ذمہ دار ٹھہرانے اور انصاف کے کٹہرے تک لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے ایک بار پھر اس ضرورت پر زور دیا کہ تمام رکن ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر اور دوسرے بین الاقوامی قوانین کے تحت دہشت گردی کے واقعات سے عالمی امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر طرح سے اقدامات کریں۔
پاکستان
صدر مملکت نے جسٹس عرفان سعادت خان کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی
صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج، جسٹس عرفان سعادت خان، کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ایوان صدرپریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی۔ موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ 2 اکتوبر کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
دنیا
چینی طرز کی جدیدیت کافروغ ایک منظم منصوبہ ہے، چینی صدر
چینی طرز کی جدیدیت کے اہم اصولوں کی گہرائی سے وضاحت کی گئی

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینا ایک منظم منصوبہ ہے ، جس کے لئے مجموعی منصوبہ بندی او ر متعدد اہم پہلوؤں کے باہمی تعلقات کو صحیح طریقے سے سنبھالنے کی ضرورت ہے۔
چا ئنہ میڈ یا گروپ کے مطا بق چھیوشی میگزین کے 19 ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین اور صدر مملکت شی جن پنگ کا ایک اہم مضمون شائع کیا جائے گا، جس کا عنوان ہے “چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے متعدد اہم تعلقات کو سنبھالنے کی ضرورت “۔ان خیا لات کا اظہار چینی صدر کی جا نب سے ا س مضمون میں کیا گیا ہے جس میں 6 پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس میں بتا یا گیا ہے کہ اعلی سطحی ڈیزائن اور عملی تجربے کے درمیان تعلق ہے۔
سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں چینی طرز کی جدیدیت کے اہم اصولوں کی گہرائی سے وضاحت کی گئی، جو کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے اعلی ترین سطح کا ڈیزائن ۔ ایک ہی وقت میں، چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینا ایک تجرباتی کام ہے اور اب بھی بہت سے نامعلوم شعبے ہیں جن کے لئے ہمیں جرات مندانہ طور پر عملی تجربہ کرنے اور اصلاحات اور جدت طرازی کے ذریعے اپنے مقصد کی ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
دوسرا ،حکمت عملی اور پالیسیوں کے درمیان تعلق ہے۔ پالیسی حکمت عملی کے نفاذ کے لئے ٹھوس اور سائنسی نقطہ نظر فراہم کرتی ہے. پالیسیوں کی لچک کے ساتھ حکمت عملی کے اصول کو منظم طور پر جوڑنا ضروری ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 43 افراد جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کے چیئرمین کی جانب سے بھارت کو ’دشمن‘ قرار دینے پر ٹوئٹر پر ردعمل
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی کے مطابق بھارت شائقین کرکٹ کو ویزے دینے کا پابند ہے ،وزیرخارجہ
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
پاک بھارت مقابلہ، احمد آباد ائیرپورٹ پر جیٹ ٹریفک 30 فیصد اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
نیب کیسز بحال: عدالت نے زرداری اور گیلانی کو طلب کرلیا