جی این این سوشل

علاقائی

پاکستان پیپلز پارٹی کامیئر کراچی کے الیکشن کیلئےامیدواروں کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری نے یوتھ ، معذور کے ساتھ ساتھ ٹرانسجینڈر کی بھی نمائندگی رکھی ہے،نثار کھوڑو

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان پیپلز پارٹی کامیئر کراچی کے الیکشن کیلئےامیدواروں کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کے الیکشن کیلئے  چیئر مین، ڈپٹی چیئر مین، میئر اور ڈپٹی میئر کیلئےامیدواروں کا اعلان کر دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو  نے پریس کانفرس کرتے ہوئےمیئر کراچی کے الیکشن کیلئےامیدواران کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں کا سوچ رہا ہوں جو ایک سال سے انتظار کر رہے تھے،ڈیلے ہوتے رہے اور انتظار کرتے رہے۔ سندھ میں لگ بھگ 16 سو ٹائون کمیٹیز اور میونسپل کمیٹیز ہیں،مخصوص نشستوں کا معاملہ تھا وہ بھی ہوا۔

چیئر مین ضلع کونسل کیلئے گل محمد جھکرانی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔ چیئر مین ضلع کونسل قمبرشہداد کوٹ کیلئے قمر الدین گوپانک پی پی کے امیدوار ہونگے، اسران کو  وائس چیئر مین کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

چیئر مین ضلع کونسل شکارپور کیلئےذولفقار کماریو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے، اس کے  ساتھ کامران وائس چیئر مین کیلئے نامزد امیدار ہونگے۔چیئر مین ضلع کونسل جیکب آباد کیلئےطاہر کھوسو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے،وائس چیئر مین کیلئےرضوان اڈھو نامزد امیدوار ہیں۔

ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ میں چیئر مین اعجاز لغاری اور اسد اللہ بھٹو وائس چیئرمین ہونگے۔ لاڑکانہ سٹی کارپوریشن کے میئر کیلئے محمد انور لوہر کو نامزد کیا گیا ہے۔کندھکوٹ سے چیئرمین کے لئے میر راشد اور  شیر محمد وائس چیئرمین کے امیدوار ہیں ۔

میونسپل کمیٹی قمبر کے چیئر مین کیلئےریحان چانڈیو کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ وائس چیئر مین کے لئے نور محمد بروہی کو امیداور نامزد کیا گیاہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں انہوں نے ایک نئی چیز متعارف کروائی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے یوتھ ، معذور کے ساتھ ساتھ ٹرانسجینڈر کی بھی نمائندگی رکھی ہے۔ایک ماہ کی کوشش اور مشاورت کے بعد یہاں پہنچے ہیں۔آج پاکستان میں دیکھیں تو کے پی کے، بلوچستان میں بھی الیکشن فیزز میں ہوا اور سندھ میں ہوا،15 جون کو میئر کا بھی انتخاب ہو جائے گا لیکن ایک صوبہ ہے جہاں الیکشن نہیں ہوا۔

 

دنیا

داعش سے تعلق رکھنے والے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

عراق میں سزائے موت 2003 کو معطل کر دی گئی تھی لیکن اگست 2004 سے اسے بحال کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

داعش سے تعلق رکھنے والے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

عراق میں داعش سے تعلق رکھنے والے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عراقی حکام نے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی جن پر داعش کے رکن ہونے کا الزام ہے۔
جیل کے ایک افسر نے بتایا کہ 11 مجرموں کو منگل کے روز عراقی دارالحکومت بغداد سے 350 کلومیٹر جنوب میں واقع ناصریہ شہر کی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ عراقی وزارت انصاف کی ایک ٹیم نے عراقی صدر کی توثیق سمیت تمام قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد کی نگرانی کی۔2017 کے اواخر میں عراقی فورسز کی جانب سے عراق میں داعش کو شکست دینے کے بعد داعش کے سیکڑوں حامی مارے گئے یا پکڑے گئے، جب کہ بہت سے دیگر اب بھی عراق میں یا بیرون ملک خفیہ ٹھکانوں میں مفرور ہیں۔
واضح رہے عراق میں سزائے موت 10 جون 2003 کو معطل کر دی گئی تھی لیکن اگست 2004 سے اسے بحال کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ : جامعات میں غزہ میں ہو نے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ، طلباء گرفتار

تاہم کیلیفورنیا میں گرفتاریاں اس افراتفری کے بالکل برعکس تھیں جو آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں جمعرات کو ہوئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ   : جامعات میں غزہ میں ہو نے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ، طلباء گرفتار

امریکا کی درجنوں ریاستوں میں اعلی جامعات کے طالبعلوں کا غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج یونیورسٹی آف سدرن کیلفورنیا ( یو ایس سی )سے شروع ہو کر جمعرات کو متعدد دوسری ریاستوں کی یونیورسٹیوں اور کالجز تک پھیل گیا ہے ۔

 امریکی کالجوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں طلبا اپنے سکولوں کے متفقہ مطالبے کے ساتھ احتجاجی کیمپوں میں جمع ہو رہے ہیں،ٹیکساس پولیس نے بدھ کو یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں متعددطلبا مظاہرین کو گرفتار کیاہے، ٹیکساس کی ایک یونیورسٹی میں پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسرائیل-حماس جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے درمیان تازہ ترین جھڑپوں میں درجنوں کو جارحانہ طور پر حراست میں لینے کے چند گھنٹے بعد ہی امریکا بھر میں یونیورسٹی کیمپسزمیں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

تاہم کیلیفورنیا میں گرفتاریاں اس افراتفری کے بالکل برعکس تھیں جو آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں جمعرات کو ہوئی ہیں ۔سینکڑوں مقامی اور ریاستی پولیس جن میں سے کچھ گھوڑوں پر سوار تھے اور لاٹھیاں پکڑے ہوئے تھے نے مظاہرین کو دھکیل دیا، ایک موقع پر کچھ کو سڑک پر گرا دیاگیا ۔

ریاستی محکمہ پبلک سیفٹی کے مطابق، یونیورسٹی اور ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے حکم پر افسران نے 34 طلبہ کو گرفتار کر لیا۔یہ طالبعلم امریکی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ کاروبار روکنے ،عوامی سطح پر اسرائیل کے بائیکاٹ اور جنگ بندی اور اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے مطالبات کر رہے ہیں ۔کولمبیا یونیورسٹی میں جاری مظاہروں اور گزشتہ ہفتے 100 سے زائد طلبا کی گرفتاریوں سے متاثر ہو کر، میساچوسٹس سے کیلیفورنیا تک کے طلبا اب کیمپس میں سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں، احتجاجی کیمپ لگا رہے ہیں اور اپنے مطالبات پورے ہونے تک ڈ ٹے رہنے کا عہد کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا

ایران کے دفتر خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر معصومہ ایرانی نے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اسلامی اقوام کے اتحاد اور مسلم ممالک کی یکجہتی پر یقین رکھتے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم شاعر اور فلسفی نے امت مسلمہ کو سوچ اور امید کی نئی جہت دی۔ یہ بات انہوں نے یہاں علامہ اقبال کونسل کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کی یاد میں ’’بیادِ اقبال‘‘ کے عنوان سے منعقدہ خصوصی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے علامہ اقبال کونسل کے چیئرمین علامہ ذوالفقار احمد چیمہ کی سرپرستی میں اقبال کے فلسفے، زندگی اور خدمات کو فروغ دینے کے لیے اس اہم تقریب کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم امید کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی جس کا درس اقبال نے بھی اپنی شاعری اور دیگر ادبی تصانیف میں دیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اسلامی تہذیب کے احیاء پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے عظیم مستقبل کے لیے پرامید ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے ملک میں معاشی طاقت بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ اسحاق ڈار نے اقبال کی تعلیمات کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مسلسل جدوجہد کریں، علم حاصل کریں اور تحقیق پر توجہ دیں۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے بھی خطاب کیا اور علامہ محمد اقبال کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے پاکستان کا تصور ایک علیحدہ وطن کے طور پر پیش کیا۔

ایران کے دفتر خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر معصومہ ایرانی نے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اسلامی اقوام کے اتحاد اور مسلم ممالک کی یکجہتی پر یقین رکھتے تھے۔ تاجکستان کے سفارت کار امام علی شفائی نے بھی علامہ محمد اقبال کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll