دنیا
یوکرین جنگ: فوجی مشرقی محاذ پر پیش قدمی کر رہے ہیں، کیف
یوکرین اور روس کے پیر کے دعووں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے

یوکرین کی افواج نے باخموت کے گرد پیش قدمی کی ہے، نائب وزیر دفاع حنا ملیار نے مشرقی شہر کو "دشمنی کا مرکز" قرار دیتے ہوئے کہا ہے۔
ایک طویل انتظار کا جوابی حملہ شروع ہو گیا ہے، روس کی فوج نے کہا کہ اس نے پیر کو مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے میں ایک نئے حملے کو پسپا کر دیا ہے۔
باخموت کئی مہینوں سے شدید لڑائی کا مرکز رہا ہے، اس کی اسٹریٹجک قدر بہت کم ہے، لیکن یہ کیف اور ماسکو دونوں کے لیے علامتی طور پر اہم ہے۔
یوکرین اور روس کے پیر کے دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
پورے یوکرین میں کئی گھنٹوں کے لیے فضائی حملے کے سائرن چالو کیے گئے۔ شہر کے حکام نے ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت کیف میں تمام میزائلوں - 20 سے زیادہ کو مار گرایا گیا۔
تجارت
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔
فیول کی لاگت صارفین سے وصول کرنی ہے، اگر اجلاس میں منظوری ہو جاتی ہے تو صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ایک ماہ میں پڑے گا۔ اگلے مہینے کے بل میں ایک روپے 82 پیسے کے ساتھ آئیں گے۔
ایل این جی سے 23 روپے 71 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور ایران سے 25 روپے 9 پیسے فی یونٹ پر بجلی درآمد کی گئی۔ لائن لاسز کی نظر 24 پیسے فی یونٹ بجلی ہوئی
تجارت
ڈنمارک سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 3.5 فیصدکی نمو ریکارڈ
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 11.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا

اسلام آباد: ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3.5 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 12 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.5 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 11.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔
اگست میں ڈنمارک سے ترسیلات زر کا حجم 5.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اگست میں ڈنمارک سے ترسیلات زر کا حجم 5.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 6.2 ملین ڈالر تھا جو اگست میں کم ہو کر 5.8 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 21.6 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
کھیل
پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا
سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق تین سال کے کنٹریکٹ کے لیے کامیابی کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے، سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہوں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ پیش کیا گیا ہے، معاہدے میں آئی سی سی ریونیو کا حصہ بھی شامل ہے جبکہ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کنٹریکٹس کو اکٹھا کر دیا گیا ہے، اس کا فیصلہ کنٹریکٹ کمیٹی کی تجویز پر کیا گیا ہے۔
PCB announces three-year men's central contracts list
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 27, 2023
Details here ⤵️ https://t.co/CeFfIqCkuL
پی سی بی کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 127 سے 202 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔اے کیٹیگری میں 3 کھلاڑی شامل ہیں جن کے معاوضے میں 202 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بی یٹیگری میں 6 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 144 فیصد اضافہ کیا گیا ہےجبکہ کیٹیگری سی میں 2 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 135 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کیٹیگری ڈی میں 14 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضے میں 127 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ ہونے والے کرکٹرز میں اظہر علی، فواد عالم، نعمان علی، عابد علی ، یاسر شاہ، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ،عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں اس کے علاوہ گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ایمرجنگ کیٹگری میں شامل سلمان علی آغا اور محمد حارث کی ترقی ملی ہے جبکہ ایمرجنگ کیٹگری کو ختم کر دیا گیا ہے۔
کیٹیگری اے میں میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ کیٹیگری بی میں فخر زمان ، حارث رؤف ، امام الحق ، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے ۔
اسی طرح کیٹیگری سی عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں اور کیٹیگری ڈی میں فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ ،محمد حارث ، وسیم جونیئر، صائم ایوب، سرفراز احمد، سلمان آغا، سعود شکیل، شاہنواز داھانی، شان مسعود ، اسامہ میر اور زمان خان کو رکھا گیا ہے
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا
-
تفریح 9 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی انڈیا سے بڑی مانگ
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
صحافی عمران ریاض بحفاظت بازیاب ہو گئے: پولیس
-
تفریح ایک دن پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
دنیا 12 گھنٹے پہلے
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی