آسٹریلیا اور بھارتی ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے انگلینڈ پہنچ چکی ہیں


لندن: آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ (کل) بدھ سےکیننگٹن اوول، لندن میں شروع ہوگا۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ ہی بھارت نے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔ آسٹریلیا اور بھارتی ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے انگلینڈ پہنچ چکی ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم فائنل میچ کھیلنے کے بعد انگلینڈ میں ہی رکے گی جہاں وہ میزبان انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی فاتح ٹیم 16 لاکھ امریکی ڈالر انعام کی حقدار ٹھہرے گی۔ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں ملیں گے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فیصلہ کن میچ کل بدھ سے شروع ہوگا جبکہ ناگزیر صورت حال کے باعث12 جون ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کی انعامی رقم چیمپئن شپ کے افتتاحی ایڈیشن کے برابر تھی ۔کین ولیمسن کی زیرقیادت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دو سال قبل ساؤتھمپٹن میں بھارتی ٹیم کو فائنل میں 8وکٹوں سے شکست دی تھی اور فاتح قرار پائی تھی اور فاتح ٹیم کو شاندار میس کے علاوہ 16لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا گیا تھا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 23 ۔ 2021 کے تمام 9 ٹیموں میں 38لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 11 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 8 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 8 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 13 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 7 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 12 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 9 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 11 گھنٹے قبل