Advertisement

سعودی وزیر خارجہ کی وینزویلا کے اپنے ہم منصب کے ملاقات

ملاقات میں دونوں ملکوں کے لیے باعث تشویش علاقائی اور عالمی مسائل باہمی رابطہ تیز کرنے پر اتفاق کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 6 2023، 5:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی وزیر خارجہ کی وینزویلا کے اپنے ہم منصب کے ملاقات

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے وینزویلا کے اپنے ہم منصب ایبان ایڈورڈو گل پنٹو کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر غور کیا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں ابن ایڈورڈو گل پنٹو کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی ملاقات میں دونوں ملکوں کے لیے باعث تشویش علاقائی اور عالمی مسائل باہمی رابطہ تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام اور عالمی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اپنی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا

 

Advertisement