چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی میں اضافہ


بیجنگ: پیرس میں قائم اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم نے 7 جون کو اپنی تازہ ترین عالمی اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی، جس میں ایک بار پھر 2023 کے لئے چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو 5.4 فیصد تک بڑھا دیا گیا۔
اس سے ایک روز قبل عالمی بینک نے بھی اپنی تازہ ترین گلوبل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ،جس میں رواں سال کے لیے چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی 5.6 فیصد تک بڑھا دی گئی ۔
جمعرات کو چینی میڈ یا کے مطا بق عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کی اقتصادی شرح نمو 2022 میں 3.5 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 5.5 فیصد ہونے کی توقع ہے، کیونکہ چین کی بحالی خطے کی دیگر معیشتوں کی سست روی کو دور کر رہی ہے۔رواں سال چین کی معیشت مضبوطی سے ترقی کر رہی ہے، ریٹیل سیلز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، صنعتی پیداوار بڑھی ہے اور چین کی معیشت میں مضبوط بحالی نے علاقائی ترقی کو فروغ دیا ہے۔
او ای سی ڈی کی رپورٹ میں یہ اندازہ بھِی لگایا گیا ہے کہ 2023 میں امریکی معیشت میں 1.6 فیصد اضافہ ہو گا، جبکہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال امریکی معیشت کی شرح نمو 1.1 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 5 hours ago

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 7 hours ago

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 8 hours ago

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 6 hours ago

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 4 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 32 minutes ago

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 4 hours ago

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 8 hours ago

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 4 hours ago

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 4 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 7 hours ago











