جی این این سوشل

پاکستان

جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا اعلان کردیا

آنے والے دنوں میں ہماری جماعت میں اور بھی لو شامل ہونگے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا اعلان کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آج ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، سیاست میں تاخیر سے آیا لیکن کسی مقصد کیلئے آیا ہوں، آئندہ دنوں میں ایسے شواہد آجائیں گے کہ ہم نے کس قسم کی محنت کی ہے

آنے والے دنوں میں ہماری جماعت میں اور بھی لو شامل ہونگے، بدقسمتی سے پی ٹی آئی کا وہ منشور نہیں تھا جس پر وہ چل پڑی تھی، 9 مئی کے واقعات نے پاکستان کی سیاست کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں علیم خان  نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہر پاکستانی پریشان ہے، تمام درد دل رکھنے والے پاکستانی اس وقت یہاں موجود ہیں، جو سیاست سے لاتعلق ہوکر بیٹھے تھے آج اکٹھے ہوئے ہیں، جہانگیر ترین نے ہم سب کو اکٹھا کرنے میں بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔ 

 

جرم

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم  کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

فیصل آباد : فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم نامی شخص  نےاپنی  دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔واقعہ گلشن مدینہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا، کاظم جاوید نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں ۔فائرنگ سے دو بیویاں امبرین اور فضہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔مرنےوالوں میں 22 سالہ یمنہ،  19 سالہ عنبرین 8سالہ رومہ اور 7سالہ موسی شامل  ہے۔ریسکیو نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

یاد رہے کہ کا ظم جواد کارخانہ بازار میں کپڑے کا تاجر تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ  قتل کی وجہ دوسری شادی ہو سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران میں امریکی وبرطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد

ایران نے امریکی اور برطانوی کمپنیوں پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں امریکی وبرطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد

غزہ میں جنگ کی حمایت پر ایران نے امریکی ،برطانوی حکام اور کمپنیوں پرپابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی و برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ایران نے جن سات اعلیٰ امریکی حکام پر پابندیاں نافذ کی ہیں ان میں اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے کمانڈر جنرل برائن فینٹون اور امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے سابق کمانڈر وائس ایڈمرل براڈ کوپر بھی شامل ہیں۔

جو برطانوی حکام اور ادارے ایرانی پابندیوں کی زد میں آئیں گے ان میں سیکریٹری دفاع گرانٹ شاپس، برطانوی فوج کی اسٹریٹجک کمانڈر کے سربراہ جیمز ہاکن ہل اور بحیرہ احمر میں موجود برطانوی رائل نیوی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ایران نے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور شیورون اور برطانوی کمپنیوں ایلبیٹ سسٹمز، پارکر میگیٹ اور رافیل یوکے پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادئ صحافت کا دن منایا جارہا ہے

اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کاتحفظ اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے، صدر ، وزیراعظم کی جانب سے خراج تحسین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادئ صحافت کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، صدر اور وزیر اعظم نے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 3 مئی کو دنیا بھر میں ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس دن کو منانے کا مقصد صحافتی فرائض کے دوران قتل، زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے۔

پاکستان میں بھی آج آزادی صحافت کا دن منانے کے لیے ریلیوں اور تقریبات کا انعقادکیا گیا ہے تاکہ اُن صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ میں شہید ہونےوالے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جبر سے لڑنا اور سچائی کو سامنے لانا ہی آزادی صحافت کے عالمی دن کا پیغام ہے، اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کاتحفظ اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ آزاد پریس عالمی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ جعلی خبریں اور توہمات دور کرنے کیلئے ناگزیر ہے، موسمیاتی تبدیلی، گرین ٹیکنالوجی اور گلوبل وارمنگ سمیت عالمی مسائل بارے آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll