جی این این سوشل

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالرکم ہوگئے

غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ برقرار رہنے کی وجہ سےکمی آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالرکم ہوگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ برقرار رہنے کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 4 ارب ڈالرسے کم ہوگئی۔

2 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں سرکاری ذخائر 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی سے 3 ارب 91 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 2 جون کو 5 ارب 42 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 33 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ 

کھیل

آئی سی سی کے مطابق بھارت شائقین کرکٹ کو ویزے دینے کا پابند ہے ،وزیرخارجہ

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس میلانی نے کہا کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق شائقین کو ویزا فراہم کرنا لازمی ہے۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

آئی سی سی کے مطابق بھارت شائقین کرکٹ کو  ویزے دینے کا پابند ہے ،وزیرخارجہ

اسلام آباد: نگران  وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا  کہ بھارت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوائد و ضوابط کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی کرکٹ شائقین کو ویزا دینے کا پابند ہے۔

پاکستان کے قومی کرکٹ سکواڈ کے ارکان اور اہلکاروں کے ویزے پہلے ہی بھارت کی طرف سے تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں۔ پیر کو باضابطہ طور پر ویزے ملنے کے بعد اب پاکستانی ٹیم کی اس مقابلے میں شرکت یقینی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویزا میں تاخیر کی شکایت کی گئی تھی۔

اس تاخیر کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کی پری ٹورنامنٹ کی تیاریاں مزید متاثر ہوئیں کیونکہ وہ "ٹیم بانڈنگ ٹرپ" کے لیے دبئی میں ملاقات کرنےمیں بھی تاخیر ہوئی  تھیں۔  جمعرات کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران نگران وزیر خارجہ نے کہا، "آئی سی سی کے قوانین کے مطابق شائقین کو ویزا فراہم کرنا لازمی ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کو جب پاکستانی اسکواڈ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت پہنچا تو اس کا کھلے عام استقبال کیا گیا۔ 

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دل کو چھو لینے والے لمحات پوسٹ کیے۔ پاکستانی ٹیم نے جمعرات کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم حیدرآباد میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا

آصف علی زرداری کو توشہ خانہ کیس اور جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں طلب ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

عدالت نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ سے نیب ترامیم میں فیصلے کے بعد نیب نے سیاسی رہنماؤں کے گرد دوبارہ شکنجہ سخت کر دیا ۔

نیب ترامیم کیس کو سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیا ل نےچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر  کا لعدم قرار دیا تھا ، جس میں سے 10 نیب ترامیم میں سے 9 ترامیم کو کالعدم قرار دیا گیا تھا ، جس کے باعث سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیسزدوبارہ کھل گئے ہیں ۔

سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے ، آصف علی زرداری کو توشہ خانہ کیس اور جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں طلب ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی 24 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے ، اسلا م آباد احتساب عدالت کی جنب سے  نوٹسزجاری کیے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ملک میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے اور برآمدات بڑھانے ضرورت ہے، صدر مملکت

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد نے محمد احمد کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت نے ملکی ترقی کیلئے تجارتی سرگرمیاں اور برآمدات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نےکہا کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے اور آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت کو ملکی معیشت اور برآمدات میں اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔

وفد نے صدر مملکت کو اسلام آباد کے صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے ملکی معیشت اور برآمدات میں اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll