- Home
- News
ڈونلڈ ٹرمپ کو 37 الزامات کا سامنا، خفیہ دستاویزات کیس میں دوبارہ فرد جرم عائد
اگر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تمام الزامات ثابت ہو گئے تو 100 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے 37 الزامات کا سامنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو جوہری پروگرام سے متعلق معلومات کے غیر قانونی حصول، جاسوسی، خفیہ دستاویزات کی غلط ہینڈلنگ اور دیگر الزامات کا سامنا ہے۔
49 صفحات پر مشتمل فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر قبضے میں لی گئی دستاویز میں جوہری پروگرام، حملوں کی منصوبہ بندی کی معلومات بھی تھیں۔
ان فائلوں میں فوجی حملے کی صورت میں امریکہ کی کمزوریوں کے بارے میں بھی اہم معلومات موجود تھیں، اگر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تمام الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں مجموعی طور پر 100 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز سابق امریکی صدر ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات کیس میں دوبارہ فرد جرم عائد کر دی گئی۔
پراسیکیوٹر جیک اسمتھ نے کہا کہ قانون کے تحت سب برابر ہیں، ٹرمپ دستاویزات کیس کی جلد سماعت ہونی چاہیے۔
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 2 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 2 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل