ٹمبکٹو کے علاقے میں ایک دیسی ساختہ بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا


اقوا م متحدہ: مالی میں اقوام متحدہ کے امن دستے پر حملے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 7زخمی ہوگئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مالی میں جاری اقوام متحدہ کے مشن (مینیوسما) کے سربراہ الغاسم وانے نےمیڈیا کو بتایا کہ مالی میں اقوام متحدہ کے کثیر جہتی مربوط استحکام مشن مینیوسما کے ایک دستے کو ٹمبکٹو کے علاقے میں ایک دیسی ساختہ بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 1 فوجی اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں ہمارے گشت کے خلاف اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہوں یہ المناک نقصان ہمارے امن دستوں کو درپیش خطرات کی واضح یاد دہانی ہے کیونکہ وہ مالی کے لوگوں میں استحکام اور امن لانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں مالی کے ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجوں کے پیش نظر ان کے تحفظ کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیریس نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کو نشانہ بنانے والے حملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔
انہوں نے مالی میں عبوری حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ حملے کے مرتکب افراد کی شناخت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں تاکہ انہیں جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 8 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 8 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 3 گھنٹے قبل




