آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردیں ہیں،وزیر اعظم پاکستان


وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردیں ہیں، امید ہے اسی ماہ میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔
وزیرِاعظم نے لاہور میں سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے دور میں ملک سے اندھیرے ختم ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بجلی اور سی پیک منصوبوں کو روک دیا پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آکر سب منصوبے ٹھپ کردیئے فسطائی حکومت نے شاندار منصوبے بند کردیئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب آیا تو جو کچھ ہمارے پاس تھا تو ہم نے دُکھی انسانیت کے قدموں میں نچھاور کیا جانتا ہوں کہ غریب آدمی بڑی مشکل میں ہے کم سے کم تنخواہ کو 32 ہزار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دن رات اس بجٹ پر کام کیا، آئی ایم ایف کی تمام شرائط خلوص سے پوری کردیں، آئی ایم ایف کے ایم ڈی سی ٹیلی فون پر1 گھنٹہ گفتگو کی، میں نے ان سے کہا کہ قرضہ دیں گے تو بجٹ کی تمام معلومات مہیا کریں گے امید ہے اسی ماہ میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ قانون اپنا راستہ لے گا، جو ملوث ہیں قانون کے مطابق انہیں سزا ملے گی تاکہ رہتی دنیا تک کوئی اس طرح کی حرکت نہیں کرسکے، لاکھ کوششیں کرلیں سیاسی استحکام تک معاشی استحکام نہیں آسکتا، نوازشریف کے دور میں ترقی اور خوشحالی کی خوشبو ہوتی تھی

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 20 گھنٹے قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- ایک دن قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 21 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 21 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 2 دن قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 7 منٹ قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 2 دن قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 18 گھنٹے قبل









