جی این این سوشل

پاکستان

ایک ہفتے میں صورتحال بہترنہ ہوئی تومکمل لاک ڈائون کی طرف جائیں گے: فواد چوہدری

کراچی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دستیاب آکسیجن کا 90 فیصد استعمال کیا جا رہا ہے، ملک کے بڑے شہروں کے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایک ہفتے میں صورتحال بہترنہ ہوئی تومکمل لاک ڈائون کی طرف جائیں گے: فواد چوہدری
ایک ہفتے میں صورتحال بہترنہ ہوئی تومکمل لاک ڈائون کی طرف جائیں گے: فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا نے تباہی مچائی ہے,پوراہندوستان تباہ ہورہاہے,حالات قابومیں نہیں آرہے ہیں، حکومت پاکستان کی طرف سے نیک خواہشات کااظہارکیاگیا ہے،مشکل وقت میں پاکستان کی عوام بھارت کے ساتھ ہے۔

ہمیں بھی احتیاط کی ضرورت ہے،آکسیجن کی کمی میں سپلائی چین اہم ہوتی ہے، بھارت میں سترہ ہمارے ہاں گیارہ فیصدہے۔کراچی میں کورونا کم ہے یہ امید کی کرن ہے۔اس وجہ سے سپلائی لائن بحال ہے۔لاہورملتان میں آئی سی یوزمیں جگہ فل ہوچکی ہے ۔گوجرانوالہ ملتان میں بھی کافی حدتک وینٹیلیٹرزکی گنجائش ختم ہورہی ہے۔کے پی میں کورناکی ریشوتشویشناک ہے۔بلوچستان میں بھی بہترصورتحال ہے۔ہم مکمل لاک ڈائون نہیں کرسکتے ۔ہماری معیشت پربرے اثرات مرتب ہوتے ہیں ہم سب نے ایس اپیزکوفالونہیں کیاتومعیشت پیچھے رہ جائیگی۔

کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایس او پیز پر 21 فیصد عملدرآمد ہو رہا ہے، ہماری 79 فیصد آبادی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر رہی، شام کے وقت کھانے پینے کے میلے ٹھیلے لگ جاتے ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ چیزیں بہتری کی طرف جائیں ،ایک ہفتے میں صورتحال بہترنہ ہوئی تومکمل لاک ڈائون کی طرف جائیں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت میں آکسیجن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، بھارت میں کورونا کے باعث صورتحال خراب ہے، مشکل وقت میں پاکستان کے عوام بھارت کے ساتھ ہیں، پاکستان میں دستیاب آکسیجن 90 فیصد استعمال ہو رہی ہے، بھارت میں کیسز کی شرح 17، پاکستان میں 11 فیصد ہے، ہمارے اپنے حالات بھی اطمینان بخش نہیں، ڈلیوری کمپنیز کیلئے حکومت خصوصی مراعات کا اعلان کر رہی ہے، لوگ خریداری کیلئے ڈلیوری سروسز سے استفادہ کریں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مریم نوازکے کراچی کے دورے کی منسوخی خوش آئیند ہے۔  کالعدم جماعت کے معاملے کو سلجھانے سے سیاسی استحکام آیا، اپوزیشن جماعتیں کالعدم جماعت کے معاملے پر سیاست نہ کریں۔

 

 

جرم

سیالکوٹ:زارا قتل کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا

بہو پر کردار کشی کے  لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے  ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر زارا کو قتل کیا ہے،ملزمہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ:زارا قتل کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا

سیالکوٹ کے علاقے  ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیس میں  گرفتارمرکزی ملزمہ صغراں بی بی نے اعتراف جر م کر لیا ہے۔

پولیس  کو دیے گئے بیان کے مطابق مرکزی ملزمہ کا کہنا ہے کہ بہو پر کردار کشی کے  لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر بہو زارا کو قتل کیا ہے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ سارا قصور میرا ہے،میری وجہ سے میری بیٹی،پوتے اور رشتہ دار مصبیت میں پھنسے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے  ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صبا اوربیٹے قاسم کو بھی زیرحراست میں لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق مقتولہ زارا کے اغوا کی ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل کردی گئیں  ہیں اور مقدمے میں قتل کی نیت، اغوا اور دیگر دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 جبکہ زارا قتل کیس کے مرکزی ملزم نوید کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے،ملزم نوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حمیرا مظفرکی عدالت میں پیش کرتے ہوئے  پولیس نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،تاہم  عدالت نے ملزم نوید کوایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کردیا۔

کیس میں ملوث دیگر ملزمان صغراں ، یاسمین ، عبداللہ  کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا،پولیس کے مطابق مقدمے میں اب تک چار ملزمان گرفتار اور دو زیرحراست ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈسکہ میں  سسرالیوں نے بہو کو بے دردی سے  قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی تھی۔ لڑکی کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے اور ساس صغراں، نند یاسمین، نواسے عبداللہ سمیت 4 افراد نے مل کر لڑکی کو بے دردی سے قتل کیا۔

بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کے دوران  ملزمان کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش سفاک ملزمان نے اپنے اس گھناؤنے اقدام کا اعتراف جرم کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران اس بات کا  پتہ چلا کہ زارا کی شادی 4 سال قبل  خالہ زاد عبدالقدیر سے ہوئی تھی اور وہ سعودی عرب میں اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہتی تھی لیکن اکثر و بیشتر اپنے ایک ڈھائی سالہ بیٹے کے ساتھ پاکستان آتی رہتی تھی اور 9 ماہ کی حاملہ تھی،زہرہ ایک ماہ پہلے پاکستان واپس آئی اور میکے میں رہائش پذیر تھی لیکن پھر ساس نندوں نے دھوکے سے اپنے گھر بلایا اور سوتے میں قتل کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

 شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن  بنیں گی

فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہونے کا امکان ہے،پرڈیوسر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن  بنیں گی

معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں "ناگن" بن کر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر نکھل دویدی نے نئی آنے والی فلم کے حوالے سے  بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے میں تین سال لگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا موضوع بالکل نیا ہے جس  کا  پرانی فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہے، امید ہے فلم بینوں کو ایک منفرد اور مافوق الفطرت فلم دیکھنے کو ملے گی۔

فلم پرڈیوسر نکھل نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شردھا کی قابلیت اور صلاحیت نے انہیں ناگن کے لیے بہترین انتخاب بنادیا  ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ  بن رہی

نکھل کا مزید کہنا تھا  کہ انہوں نے  جب شردھا کپور  کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے فورا حامی بھر لی۔ ہم نے اس فلم کے بنانے کے خیال کے ساتھ ہی شردھا سے رابطہ کیا تھا اور وہ جب ہی راضی ہوگئی تھیں۔ وہ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔

 فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہوسکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی کامیاب

پیپلز پارٹی سردار کوہیار خان ڈومکی نے 35 ہزار 716 جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری 11 ہزار 949 ووٹ حاصل کئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی کامیاب

بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی نے میدان مار لیا جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی سردار کوہیار خان ڈومکی نے 35 ہزار 716 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری 11 ہزار 949 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ ضمنی انتخابات میں 22 امیدواروں نے حصہ لیا، کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 161 تھی، جس میں 64 ہزار 223 میل ووٹرز اور 51 ہزار 938 فی میل ووٹرز تھے۔

ضلع بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 124 تھی، جس میں 52 مرد، 43 خواتین اور 29 مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جبکہ 124 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 67 حساس اور 57 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔

پولنگ بوتھ کی تعداد 342 تھی، جس میں 187 مرد اور 155خواتین کے لیے قائم کیے گئے جبکہ پولنگ کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ نشست پی پی پی کے رہنما سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll