Advertisement
پاکستان

سمندری طوفان بپر جوائے کل دن 11 بجے پاکستان میں داخل ہوگا،کیٹی بندر سے ٹکرائے گا

اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک کیٹی بندر سے ٹکرائے گا، طوفان کے بعد ملک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آئے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 15th 2023, 3:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سمندری طوفان بپر جوائے کل دن 11 بجے پاکستان میں داخل ہوگا،کیٹی بندر سے ٹکرائے گا

 وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طوفان بائپر جوائے سات کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے طوفان آ رہا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا ہاٹ سپاٹ بن چکا ہے، یہ قدرتی حالات نہیں ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کا اثر ہے اور ترقی یافتہ ممالک کی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان کیٹی بندر سے 300 کلومیٹر جنوب مغرب، کراچی سے 350 جب کہ ٹھٹھہ سے 360 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طوفان شمال کی جانب رہنے کے بعد 15 جون بعد از دوپہر شمال مشرق کی جانب رخ کرتے ہوئے کیٹی بندر و انڈین ریاست گجرات سے گزرے گا۔

این ڈی ایم اے نے سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Advertisement
طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان

  • 5 hours ago
حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری 

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری 

  • 5 hours ago
کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم

  • 5 hours ago
ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک

  • an hour ago
آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی

  • 3 hours ago
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل

  • 5 hours ago
بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین

  • 6 hours ago
صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد

  • 6 hours ago
فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا

  • 3 hours ago
سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے

  • 5 hours ago
 سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے

 سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے

  • an hour ago
پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی

  • 5 hours ago
Advertisement