ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے کا اعزاز بھی حاصل


لاہور: ناہیدہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق ناہیدہ خان کا بین الاقوامی کریئر 14 سال پر محیط رہا ۔انہوں نے7 فروری 2009 کو سری لنکا کے خلاف بوگرہ بنگلہ دیش میں اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا۔ناہیدہ خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی واحد خاتون کرکٹر ہیں جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
انہوں نے120 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے2014 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی، انہیں ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں نے 2018میں سری لنکا کے خلاف دمبولا میں 4 کیچ لیے تھے وہ میچ پاکستانی ٹیم 94 رنز سے جیتی تھی۔ ناہیدہ خان نے 50 اوورز کے تین عالمی کپ مقابلوں 2017،2013 ،2022اور 4 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2012۔2014۔2016۔2018 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔
ناہیدہ خان نے کرکٹ سے اپنی وابستگی برقرار رکھتے ہوئے کوچنگ کا شعبہ اختیار کیا اور حال ہی میں انہوں نے پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں بلاسٹرز کی اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داری نبھائی اس سے قبل انہوں نے مارچ میں ہونے والی ویمنز لیگ میں ایمازون ٹیم کے ہیڈ کوچ توفیق عمر کی اسسٹنٹ کوچ کے طور پر بھی کام کیا تھا ۔ان نمائشی میچوں میں ایمازون دو ایک سے فاتح رہی تھی۔
ناہیدہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کریئر میں جو بھی سپورٹ ملی ہے اس پر وہ بہت خوش ہیں۔وہ اپنی فیملی،ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی صلاحیتوں پر بھروسہ کیا۔وہ اپنی مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جنہوں نے ان کے کریئر میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا چاہے وہ پاکستان میں ہوں یا دیگر ممالک میں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 6 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 9 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 13 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 11 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 6 hours ago








