جی این این سوشل

علاقائی

کورونا ایک اور مسیحا کی جان نگل گیا ، خیبرپختونخوا میں شہید ڈاکٹروں کی تعداد 64 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ہے جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی 64 ہو گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا ایک اور مسیحا کی جان نگل گیا ، خیبرپختونخوا میں شہید ڈاکٹروں کی تعداد 64 ہوگئی
کورونا ایک اور مسیحا کی جان نگل گیا ، خیبرپختونخوا میں شہید ڈاکٹروں کی تعداد 64 ہوگئی

تفصیلات کے مطابق نصیر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے شعبہ نفسیات میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی چند روز قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے۔ مرض کی تشخیص کے بعد وہ پشاور ہی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ رات حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکے۔

 پروانشل ڈاکٹرز ایسویسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق طبی عملے کی مجموعی تعداد 97 ہوگئی ہے جن میں 64 ڈاکٹرز، 15 پیرامیڈیکس، 6 نرسز اور 13 کلاس فور ملازمین شامل ہیں۔

پاکستان

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں، شہباز شریف

صدر مملکتاور وزیرِاعظم کی قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر صوبے  کی ترقی کے دشمن ہیں، شہباز شریف

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ملک سے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیرِ اعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی، انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

شہباز شریف نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہیں، بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر صوبے کے لوگوں اور اس کی ترقی کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے مذموم ہتھکنڈے حکومت کے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے اور دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے، دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

صدر مملک آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو شاندار خراج عقیدت اور شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ۔

صدر مملکت نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے  کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2  لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت   2562 ڈالر فی اونس  ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

کمیٹی آئی ایم ایف کے نقطہ نظر کو پیش رکھتے ہوئے کام کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

 گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، مذکورہ کمیٹی آئی ایم ایف کے نقطہ نظر کو پیش رکھتے ہوئے کام کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی خرداری کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، گندم خریداری کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ ہوں گے۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، وزیر تجارت اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ بھی شامل ہیں۔

کمیٹی گندم کی مارکیٹ کے موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے گی تاکہ ملک میں گندم کی دستیابی اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ربیع 25-2024 کے لیے گندم کی پالیسی کی سفارشات تیار کرے تاکہ خریداری کو حتمی شکل دی جا سکے۔

یہ پالیسی اسٹیک ہولڈرز اور صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد تمام متعلقہ امور جس میں امدادی قیمت، وفاقی حکومت اور صوبوں کی جانب سے گندم کی خریداری کی سفارشات، گندم کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll