Advertisement
پاکستان

پاکستان میں سقوط معیشت ہوچکا ہے،شیخ رشید

بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے جارہے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 15th 2023, 8:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں سقوط معیشت ہوچکا ہے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں سقوط معیشت ہوچکا ہے، بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے جارہے ہیں،

اپنے ٹیوٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک طرف معاشی خودمختاری داؤ پر لگا دی، دوسری طرف عوام کو غربت کے سمندر میں ڈبو دیا، ساری سیاسی نااہلی اور ناکامی حکومت کی ہے اب ملبہ کسی اور پر ڈال رہی ہے، میں اداروں اور عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں کیرم بورڈ حکومت کو الیکشن کی طرف جانے پر مجبور کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہوا تو نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری، ٹرین چھوٹ جائے گی، غربت کے مارے چوک چوراہوں میں لوٹ مارکر رہے ہیں، مشکلات اور آفات میں لیڈر اپنی عوام میں ہوتے ہیں ملک سے باہر نہیں ہوتے، انہوں نے سیاست کے لیے ریاست کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو سکا یہ ملک میں ایمرجنسی لگانا چاہتے ہیں حالانکہ ضرورت الیکشن ایمرجنسی کی ہے۔50 فیصد ٹیکسٹائل فیکٹری بند،11فیصد ترسیلات کم،50فیصد مہنگائی زیادہ ہو چکی ہے، ڈیجیٹل اکاؤنٹ لاپتہ ،10لاکھ لوگ بیروزگار اور ایک کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنیاں ملک چھوڑ کر جارہی ہیں،5 ڈالر خیرات نہیں مل رہی، یہ بے مقصد غیر ملکی دوروں پر ہیں، حکومت بے گناہ ورکروں کو رات کو گھروں سے اٹھارہی ہے

36 کروڑ روپے میں کراچی کا میئر ppp کے لیے کوئی مہنگا سودا نہیں ہے میں نےہفتہ پہلےہی کہہ دیا تھا کہ دوبئی میں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی ہےاورحافظ نعیم کو کسی صورت میئر نہیں بننے دیاجائے گا۔حافظ نعیم کو خرید و فروخت کی سیاست میں تو شکست ہوئی ہے عوام میں نہیں۔

جماعت اسلامی کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ضمیر فروشوں اور منتخب نمائندوں کو خرید نے والوں کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے مجھے امید ہے کہ جماعت اسلامی حسب معمول عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی ضمیر کے سوداگروں کے ساتھ نہیں۔

Advertisement
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • ایک دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 21 گھنٹے قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 20 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • ایک دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • ایک دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement