وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی یورپی یونین کے عہدیداران سے ملاقاتیں


برسلز: پاکستان اور یورپی یونین نے پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،اس حوالے سے مفاہمت وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر اور یورپی یونین کے وفد برائے جنوبی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات کی سربراہ نکولا پروکاسینی کے درمیان برسلز میں ملاقات کے دوران طے پائی۔
جمعرات کو دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے زور دیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں استحکام عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے،وزیرمملکت نے ٹریڈ مانیٹرنگ گروپ برائے جنوبی ایشیا کے نمائندے اور انسانی حقوق کی رکن سب کمیٹی کرا میکس کے ساتھ بھی نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر اور نئے جی ایس پی پلس کے نمائندے ہیڈی ہائوتالاسے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے۔ اس کاپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت بالخصوص ملازمتوں کے مواقع ، برآمدات میں اضافہ اور جامع ترقی پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔
حنا ربانی کھر نے انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی کے سربراہ برنڈ لینج سے بھی ملاقات کی اور آنے والی جی ایس پی پلس سکیم اور پاکستان کے موقف پر تبادلہ خیال کیا۔انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی کی وائس چیئر مین یورپی پارلیمنٹ برنارڈ گوئٹا سے ملاقات میں وزیر مملکت نے انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور یوکرین میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے مستقبل میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 7 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم
- 10 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا بسنت کے موقع پرلاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 5 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری
- 11 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 11 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
- 9 گھنٹے قبل

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
- 8 گھنٹے قبل








