جی این این سوشل

پاکستان

میں تو یہ چاہتی ہوں کہ یہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے، مریم نواز

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں تو یہ چاہتی ہوں کہ یہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے، حکومت نے جو غلطیاں کیں مسلم لیگ ن ان کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میں تو یہ چاہتی ہوں کہ یہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے، مریم نواز
میں تو یہ چاہتی ہوں کہ یہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  "جی این این " کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہا ہے کہ   عمران خان سیاسی میدان میں نوازشریف، شہباز کا مقابلہ نہیں کرسکتے،اسلیئے  نیب اور دیگر اداروں کو استعمال کرکےمیدان سے باہررکھا جاتا ہے۔عمران خان کو خوف ہے، وہ شہبازشریف کواپنے متبادل کے طور پردیکھتا ہے،جونالائقی اورنااہلی قوم کے سامنے آئی ہےاس کے بعد شہبازشریف سے ڈرنا بنتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  شہبازشریف کی طبیعت اگرچہ مختلف ہے،مگربیانیہ وہ نوازشریف کا ہی مانتے ہیں،ن لیگ میں بیانیے کے سوال کا جواب دے دے کر تھک گئی ہوں، شہبازشریف اپنے بھائی کو دھوکہ دے دیتے تو آج وہ وزیراعظم ہوتے، حکومت کی جو نالائقیاں ہیں وہ ہی حکومت کے لئے کافی ہیں۔

 رہنما مسلم لیگ ن  مریم نواز کا انٹریو میں کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا،دورہ کراچی ملتوی کرنے میں پیپلزپارٹی سے رابطوں کا کوئی تعلق نہیں ہے،کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی کا دورہ ملتوی کیا، پی ڈی ایم نے جوحکومت کو نقصان پہنچایا ہے اس کو ازالہ یہ کبھی نہیں کرسکتے،میرے بیانات کو بہت ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  آر پار تو ہوا ہے، حکومت ہل گئی ہے، پیپلزپارٹی میرا ہدف نہیں ہے، میں اپنے اہداف کواچھی طرح جانتی ہیں، الزام درالزام اور ایک دوسرے پرکیچڑاچھالنا نہیں چاہتی،باپ سے ووٹ لینے پرموقف دیا تھا، اس میں پیپلزپارٹی میرا ٹارگٹ نہیں تھی،جو ہوا وہ بہت برا ہوا، وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ   جہانگیرترین کے گروپ میں شامل افراد مسلم لیگ ن سے رابطے میں تھے،سینیٹ الیکشن میں بھی رابطہ ہوا، ن لیگ کے ٹکٹ کے لئے بھی بات چیت ہوئی،  مسلم لیگ ن تو نہیں ٹوٹی لیکن آج پی ٹی آئی ٹوٹ چکی ہے، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو احساس ہے کہ ان کو اب حلقوں میں جانا پڑے گا اس لئے ان کو عمران خان کی نااہلی سے دوری اختیار کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ کا معاملہ الگ ہے،سب جانتے ہیں اس کی کیا اصلیت تھی،نوازشریف حکومتیں بنانے اورگرانے میں اسٹیبلشمنٹ کے کردارکے خلاف ہیں۔

رہنما مسلم لیگ مریم نواز نے انٹریو میں کہا کہ   وقتی توپرحکومت بنانے میں ہمارا فائدہ ہےمگر یہ ہمارے بیانیے کی نفی ہے، حکومت نے جو غلطیاں کیں مسلم لیگ ن ان کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں ہے،ہم نہیں چاہتے کہ ہم حکومت بنائیں اور ذمہ داری ہم پرآجائے،پی ٹی آئی اب غلطیوں کے اسی بوجھ کے ساتھ الیکشن میں جائے گی،  کورونا سے لوگ مررہے ہیں لیکن حکومت کہیں نظر نہیں آتی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ  یہ نہیں کہہ سکتی کہ الیکشن 2023 میں ہوگا،میں تو یہ چاہتی ہوں کہ یہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے، ان کے پاس شہید بننے کا کوئی راستہ نہ ہو، جس نے 3 سال میں کچھ نہیں کیا اس میں 2 سال مزید کچھ نہ کرنے کی صلاحیت ہے،نوازشریف کی واپسی کی باتیں مخالفین پراپیگنڈے کے طور پر کرتے ہیں،برطانیہ سے واپس لانے پر کامیاب نہ ہوئے تو توشہ خانہ کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ برداشت نہیں کرسکتے کہ نوازشریف سیاسی طور پرمتحرک ہوں،نوازشریف سیاست میں متحرک ہوگا توعمران خان اوراس کے سلیکٹرزکہیں نظر نہیں آئیں گے،یہ اپنے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، نوازشریف اب ان کے ہاتھ نہیں آئے گا۔

 

علاقائی

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

فضائی  آلودگی  اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے  تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

اسموگ،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے، اس حوالے سے  پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔

حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔ 

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش  ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا

میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا  کے درمیا ن ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جا ئے گا۔

پاکستان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی ٹیم برسبین سے سڈنی پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی 20  میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll