ہرارے: پاکستان نے زمبابوے کو تیسرا ٹی ٹونٹی 24 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی۔ گرین شرٹس نے 3 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے قبضہ جمایا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو تیسرا ٹی ٹونٹی 24 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی۔ گرین شرٹس نے 3 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے قبضہ جمایا ہے۔زمبابوے کی ٹیم 166 رنز کے تعاقب میں 141 رنز بنا سکی۔
زمبابوے کی جانب سے ویسلے مدھویرے 59،تاریسے مشکاندا 10،تیدوانشے مرمانی 35،برینڈن ٹیلر 20،ریگز چیکبوا صفر ،سین ویلیمز نو اور لیوک جونگوے پانچ سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔
ایک موقع پر زمبابوے کی میچ پر گرفت مضبوط نظر آرہی تھی تاہم حسن علی نے چار وکٹیں حاصل کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ قومی ٹیم کے اوپنر محمود رضوان نے 91 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان بابر اعظم نے نصف سنچری سکور کرکے ٹی ٹوینٹی کے تیز ترین دو ہزار رنز مکمل کیے۔
پاکستان کے حسن علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، حسن علی نے 4 اوورز میں 4 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان اور زمبابوے ایک ایک جیت کے ساتھ برابر تھے، پاکستان نے پہلے ٹی 20میچ میں زمبابوے کو 11رنز سے شکست دی تھی ، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 149رنز بنائے تھے جبکہ زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 138رنز بنا پائی تھی۔
جبکہ دوسرے ٹی 20میچ میں پاکستان کو بڑی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ، زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 118رنز بنائے تھے ، جواب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 99کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 6 hours ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 6 hours ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago






